مظفرآباد،سیاسی کھڑپینچوں نے ڈنہ دھمن چھول میں 6ماہ سے زکوۃ کمیٹیوں کی تشکیل نہ ہوسکی
  13  ستمبر‬‮  2017     |      کشمیر

مظفرآباد(آئی این پی) مقامی چےئرمین سوشل ورکرز چوہدری عالم دین نے کہا ہے کہ سیاسی کھڑپینچوں نے ڈنہ دھمن چھول میں 6ماہ سے زکوزاۃ کمیٹیوں کی تشکیل نہ ہوسکی ،نادار غریب مستحق افراد کو 6ماہ سے زکواۃ نہ مل سکی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ معذور ،بیوہ اور زکواۃ مستحق لوگ دربدر ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں سیاسی کھڑپینچوں نے نادار بیوہ ،یتیم کا حق مارنے کیلئے کمر کس لی ہے انہوں نے کہا کہ اگر ایک ماہ کے اندر زکواۃ کمیٹیاں تشکیل نہ دی گئیں تو راست اقدام کرنے پر مجبور ہوں گے۔فوری طور پر مستحق افرادکو زکواۃ تقیسم کی جائے مستحق افراد زکواۃ کی آس لگائے بیٹھے ہیں

۔انہوں نے کہا کہ عوام علاقہ ڈنہ دھمن چھول کے غریب ،بیوہ نے 2کلومیٹر کا سفر کر کے ووٹ پو ل کیا ہے اور مسلم لیگ ن کی حکومت کو بھاری اکثریت سے کامیاب کروایا ہے ۔آج جب مسلم لیگ ن کی حکومت ہے اس حکومت میں نادار ،مستحق اور بیوہ زکواۃ حاصل کرنے کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں انہیں ووٹ دینے کی سزادی جارہی ہے ۔سیاسی کھڑپینچ ،بیواؤں ،نادار اور مستحق افراد کی فوری لسٹیں تیار کریں اور غیر مستحق افراد کو خار ج کریں اور زکواۃ کی تقسیم فوری کی جائے انہوں نے کہا کہ اگر لسٹیں تیار نہ کی گئیں تو عدالت سے رجوع کروں گا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved