کشمیریوں نے دس لاکھ سے زائد جانوں کا نذرانہ صرف اپنی آزادی اور استصواب رائے کیلئے دیا ، راجہ نہیب ٹھاکر
  13  ستمبر‬‮  2017     |      کشمیر

میرپور(آئی این پی) سابق اُمیدوار اسمبلی پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر وایکشن فورم متاثرین منگلاڈیم کے صدر راجہ نہیب ٹھاکرنے کہا ہے کہ کشمیریوں نے دس لاکھ سے زائد جانوں کا نذرانہ صرف اپنی آزادی اور استصواب رائے کیلئے دیا تاکہ کشمیریوں کا ان کا پیدائشی حق مل سکے مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے اقوام متحدہ کی طرف سے خاموشی لمحہ فکریہ ہے اقوام متحدہ بھارت پراپنا دباؤ ڈالے اور اپنی پیش کردہ قرار دادوں پر عمل درآمد کروا ئے مقبوضہ کشمیرکے نوجوان ،بچے اور بزرگ اپنے خون کا صدقہ دیکر تحریک آزادی کشمیر کی شمع کو روشن رکھے ہوئے ہیں بھارتی ظالم ، جابر اور مکار فوج کشمیریوں کو شہید کر کے تحریک آزادی کشمیر کو دبانا چاہتی ہے مگر وہ گزشتہ ستر سالوں سے ناکام و نامراد ہے مسئلہ کشمیر کے حل سے راہ فرار اختیار کرنے کیلئے بھارتی حکمران لاکھوں جتن کر رہے ہیں مگر کشمیری قوم انہیں کسی بھی صورت اپنے پیدائشی اور بنیادی حق سے راہ فرار اور بھاگنے کی اجازت نہیں دے سکتی مسئلہ کشمیر کاواحد حل صرف اور صرف کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق دینا ۔ بھارتی افواج مقبوضہ کشمیر کے اندر انسانیت سوز مظالم اورشدید ترین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا مرتکب ہو چکا ہے مگر عالمی ادارہ جات کی اس حوالہ سے خاموشی باعث توجہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہارسابق اُمیدوار اسمبلی پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر وایکشن فورم متاثرین منگلاڈیم کے صدر راجہ نہیب ٹھاکرنے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کی عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے دکھ درد اور غم میں برابر کی شریک ہے ۔ مسئلہ کشمیر کا ستر سال بعد بھی حل نہ ہونا اقوام متحدہ سمیت

عالمی برادری کے لئے ایک سوالیہ نشان ہے۔انہوں نے کہا کہ کرفیو کے نفاذ سے مقبوضہ وادی کے اندر مقبوضہ کشمیر کے عوام پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا کر پاکستان سے اپنی والہانہ عقیدت اور محبت کا اظہار کر رہے ہیں مقبوضہ کشمیر کے عوام گزشتہ ستر سالوں سے بھارت کیخلاف برسرپیکار ہیں اور اپنے حق آزادی کیلئے لاکھوں قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کر چکے ہیں بھارت اور اس کی قابض قاتل افواج مقبوضہ کشمیر کے اندر کنٹرول قائم رکھنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے بھارت کو چاہیے کہ وہ فوری طورپر مقبوضہ کشمیر سے اپنی افواج کا انخلاء کر کے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو ان کا جینے کا حق دے ۔ بھارتی وزیراعظم پاکستان کیخلاف سازشیں کر کے خطہ کا امن تہہ و بالا کرنا چاہتا ہے اس کا جنگی جنون اس کے ملک کی تباہی کا سبب بن سکتا ہے افواج پاکستان سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کی قیادت میں ملک کے کونے کونے کادفاع کرنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے بھارت کے ہر طرح کے مکرو عزائم کو خاک میں ملا کر پاکستان کی سلامتی و خود مختاری کیلئے ہر قسم کی قربانی دینے سے بھی گریز نہیں کرینگے ۔ بھارت اور اس کے تسلط سے آزادی کیلئے کشمیریوں کا خون کسی بھی صورت رائیگاں نہیں جائیگا بھارت اس کے اس کی افواج کشمیریوں پر جتنا مرضی ظلم کر کے کشمیر ایک دن ضرور آزاد ہوگا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved