باغ،آزاد کشمیر کے جاری شدہ الیکشن شیڈول کو آزاد کشمیر کی عدالت عالیہ نے منسوخ کر دیا
  13  ستمبر‬‮  2017     |      کشمیر

باغ (نمائندہ خصوصی )نیشنل کونسل فار ہومیو پیتھی آزاد کشمیر کے جاری شدہ الیکشن شیڈول کو آزاد کشمیر کی عدالت عالیہ نے منسوخ کر دیا ہے ، جس کے تحت 23ستمبر کو ہونے والے الیکشن منسوخ ہو چکے ہیں ، ان خیالات کا اظہار نیشنل کونسل فار ہومیو پیتھی آزاد کشمیر کے مرکزی قائمقام صدر ڈاکٹر سردار محمد فاروق خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ نظامت صحت کی طرف سے اجلت میں ڈاکٹرز کی رجسٹریشن کے بغیر الیکشن شیڈول جاری کرنے

پر آزاد کشمیر و پاکستان کے ڈاکٹرز کو شدید تشویش تھی ،جس کے باعث الیکشن شیڈول کو رعدالت عالیہ میں چیلنج کیا گیا جہاں پر ہمارے موقف کو پذیرائی ملی اور عدالت نے جاری شدہ الیکشن شیڈول منسوخ کردیا ہے جس سے ہومیو ڈاکٹرز کے اندر پائی جانے والی بے چینی دور ہوئی ہے انہوں نے ہومیو ڈاکٹرز سے اپیل کی کہ وہ کل اپنے کاغذات نامزدگی جمع نا کروائیں ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved