ہٹیاں بالا،تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال ہٹیاں بالا میں تاحال میڈیکل اسپلسٹ ڈاکٹر شوکت علی خان کی تعیناتی نہ ہوسکی
  13  ستمبر‬‮  2017     |      کشمیر

ہٹیاں بالا(بیورورپورٹ)تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال ہٹیاں بالا میں تاحال میڈیکل اسپلسٹ ڈاکٹر شوکت علی خان کی تعیناتی نہ ہوسکی وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے ہٹیاں بالا کے دورہ کے دوران میڈیکل اسپشلٹ ڈاکٹر شوکت علی خان کی ہٹیاں بالا تعیناتی کے لےئے احکامات جاری کےئے تھے اور ڈپٹی کمشنر ہٹیاں بالا عبدالحمید کیانی کی ڈیوٹی لگائی تھی کہ میڈیکل اسپشلٹ کی تعیناتی کو نوٹ کیا جائے اور مجھے بتایا جائے وزیر اعظم کے دورہ ہٹیاں بالا کو دو ماہ ہونے والے ہیں نہ تو میڈیکل اسپشلٹ ڈاکٹر کی تعیناتی عمل میں لائی گئی اور نہ ہی وزیر اعظم کے اعلان کو محکمہ صحت عامہ نے پورا کیا ہے وزیر اعظم کے

اعلان کو محکمہ صحت عامہ آزاد کشمیر نے اعلان ہی تصور نہیں کیا حالانکہ محکمہ صحت عامہ آزاد کشمیر کو باقاعدہ طور پر آگاہ کیا گیا تھا ڈاکٹر شوکت علی خان ضلع ہٹیاں بالا سے تعلق رکھتے ہیں جو کافی عرصہ سے میر پور میں تعینات ہیں اور اپنے فرائض منصبی ادا کر رہے ہیں وزیر اعظم نے اپنے ہی حلقہ انتخاب اور ضلع کے میڈیکل اسپشلسٹ ڈاکٹر کو اپنے ہی عوام کی خدمت کے لےئے مامور نہیں کروا سکا جب کہ ڈاکٹر تبادلہ کے لےئے رضا مند بھی ہے عوامی حلقوں نے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکٹر شوکت علی خان کی تعیناتی فی الفور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال ہٹیاں بالا میں کروائی جائے اور THQکو اپ گریڈ کر کے DHQبناتے ہوئے اپنے اعلانات پر عمل درآمد کروایا جائے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved