ہٹیاں بالا،وزیر اعظم آزاد کشمیر کا گڈگورننس کا نعرہ
  13  ستمبر‬‮  2017     |      کشمیر

ہٹیاں بالا(بیورورپورٹ)وزیر اعظم آزاد کشمیر کا گڈگورننس کا نعرہ ہوائی اور غریب عوام کو دور رکھنے کے علاوہ کچھ نہیں ہے وزیر اعظم اپنی پہلے اور موجودہ دورحکومت میں ضلع ہٹیاں اور حلقہ انتخاب میں کوئی کارکردگی نہیں دکھا سکے سرکاری عہدوں اور حکومتی خزانہ کا منہ اپنے عزیزوں رشتہ داروں اور اپنی برادری کے لئے وقف کیا ہوا ہے تمام سرکاری عہدوں پر اپنی برادری کے لوگ تعنات کر رکھے ہیں اور کئے جارہے ہیں جس کی مثال DEOہٹیاں بالا میر پور سے اپنی برادری کا لا کر بٹھایا ہوا ہے جب کے اپنے ضلع میں انتہائی قابل لوگ موجود ہیں اسی طرح قومی نوعیت کا ایک اہم منصوبہ جس سے دو یونین کونسل چکہامہ اور گوجربانڈی کے غریب عوام کی زرعی اراضی گزشتہ 10سالوں سے بنجر کر دی گئی ہے خاطرناڑتا میرا بکوٹ پاھل آبپاشی نہر کا منصوبہ اپنے رشتہ داروں کو ٹھیکہ دلایا گیا جس سے منصوبہ پر کام ک بجائے وزیر اعظم کے گھر افراد کی کالوں پر ادائیگیاں کر دی گئی 2کروڑ کا منصوبہ اقرباء پروری کی نظر کر دیا گیا ہے ابھی موقع پر دس لاکھ کام بھی نہیں ہوا جبکہ ڈیڑھ کروڑ کی ادائیگی بھی کر دی گئی ہے اسی طرح حلقہ بھر میں عوام کی بھلائی کا کوئی کام نہیں ہوا ہاں اپنے لوگوں کو نوازا جا رہا ہے اسی طرح NTSکے نام پر غریبوں کا حق مارا گیا ہے ہم اس کے خلا ف بھر پور عوامی تحریک کا آاز کرنے والے ہیں ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار اسمبلی حلقہ نمبر 5آزاد کشمیر خوشحال خان مغل نے چناری میں مختلف گاوں جن میں چکہامہ بانڈی چکاں گوجربانڈی تلی کوٹ کوٹلہ میرا بکوٹ پاھل کی سرکردہ شخصیات کے ہمراہ ڈصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مذید کہا کے زلزلہ سے قبل اس عوامی نوعیت کے منصوبے پر 14سے زیادہ سرکاری ملازم تعنات تھے جو اس نہر کو بحال رکتے تھے موجودہ دور میں وہ تمام ملازمین افیسران اور وزراہ کے گھروں پر تعنات ہیں یہ ہے وزیر اعظم صاحب کا گڈگورننس ابھی اس علاقعہ کی سڑکوں کی بہتری کے لئے ٹینڈر کال ہوئے تھے

وزیر اعظم کے حکم سے بغیر کمپیٹیشن محکمہ PWDنے کام تمام ان ٹھیکیداران کو بانٹ دئے ہیں جن کا تعلق وزیر اعظم کی پارٹی سے ہے سرکاری وسائل شیر مادر اور مال غنیمت کے طور پر بانٹا جا رہا ہے ہم ایسے گڈ گرننس کو نہیں مانتے اس موقع پر ہم وزیر اعظم اور چیف سیکریٹری سے مطالبہ کرتے ہیں کے ایک ماہ میں تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے کر ان قومی منصوبوں کی فوری جملہ تحقیقات کرتے ہوئے معیار کے مطابق منصوبے مکمل کروانے کی کاروائی کی جائے خاطرناڑ تا میرا بکوٹ پاھل آبپاشی نہر اس پر تعنات عملہ سڑکوں کی تعمیر NTSمیں DEOمر د انہ کی جانب سے ہونے والی کرپشن اور اقرباء پروری اور دوسرے مسائل اگر ہمارے جائیز مطالبات پر غور نہ کیا گیا تو حالات کی خرابی کی ذمہ دار ی بھی وزیر اعظم کی ہو گی ہم عوام کے لئے ہر ممکن اقدامات کرنے سے دریغ نہیں کریں گے اس موقع پر انھوں نے بھارت کی جانب سے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی بھی مزمت کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کے کشمیریوں کے مسائل سے ہین الاقوامی دنیا کو بتانے کے لئے وفد بھجے جس میں کشمیر کے نمائندء بھی شامل کئے جائیں تا کے کشمیر کے حالات سے دنیا آگاہ ہو سکے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved