چناری،تعلیمی پیکج کے حق میں عدالت العظمیٰ آزاد جموں وکشمیر کے فیصلہ پر عمل درآمد کیا جائے
  13  ستمبر‬‮  2017     |      کشمیر

چناری(نمائندہ خصوصی) تعلیمی پیکج کے حق میں عدالت العظمیٰ آزاد جموں وکشمیر کے فیصلہ پر عمل درآمد کیا جائے تعلیمی پیکج کو ختم کرنے کے لےئے حکومت آزادکشمیر نے جو بھی اقدام اٹھایا اسکی ہر فورم پر مذمت کریں گے پی پی پی نے تعلیمی پیکج کے دفاع کے لےئے بھرپور کردار ادا کیا پی پی پی آزا دکشمیر کی قیادت لاحق تحسین ہے جس نے غریبوں کے بچوں کے لےئے حصول تعلیم کے دروازے کھولے اور تعلیمی پیکج کے خلاف ہونے والی تمام سازشوں کو بے نقاب کیا اور تعلیمی پیکج کو بحا ل رکھنے کے لےئے عدلیہ سے رجوع کر کے تعلیمی پیکج کو بحال کروایا حکومت آزاد کشمیر اور اس کے وزرائے کرام تعلیمی پیکج کو کسی صورت میں بھی برداشت نہیں کر پا رہے عدالت العظمیٰ کے فیصلہ پر عمل درآمد کرانے کے بجائے محکمہ تعلیم کے آفیسران کو روک دیا گیا ہے کہ ادارے بحا ل نہ کےئے جائیں اور نہ ہی پہلے سے

تعینات سٹاف کو حاضر ڈیوٹی کیا جائے اسمبلی میں بل لایا جا رہا ہے جب کہ عدالت العظمیٰ کے جسٹس صاحبان نے 18 ستمبر سے قبل قبل تمام تعلیمی ادارہ جات کو بحال کرتے ہوئے تعینات شدہ سٹاف کو حاضر ڈیوٹی کر کے رپورٹ طلب کر رکھی ہے پی پی پی کے مرکزی صدر چوہدری محمد لطیف اکبر ایڈووکیٹ ومرکزی قیادت پی پی پی نے اس ضمن میں جو بھی فیصلہ کیا یا ڈیڈ لائن دی اسے برصورت کامیابی سے ہمکنار کریں گے ان خیالات کا اظہار پی پی پی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن چوہدری شفیع ندیم ایڈووکیٹ ، راجہ پر ویز اقبال ایڈووکیٹ ، خواجہ ناصر الدین چک ، چوہدری عبدالجبار ایڈووکیٹ نے کیا اور کہا کہ تعلیمی پیکج کے ساتھ چھیڑا گیا تو آزاد کشمیر کے حکمرانوں کو نشان عبرت بنا دیں گے تعلیم دشمنوں کے خلاف ہر فورم پر موثر انداز میں تحریک چلائیں گے وزیر اعظم اور اس کی کابینہ کو نواز شریف کے ساتھ ہونے والے واقعات کو سامنے رکھ کر فیصلے کرنے ہوں گے عدالت االعظمیٰ کے فیصلہ کے مغائر اقدام اٹھانے والے سیاسی موت مر جائیں گے پی پی پی کے کارکنان تعلیمی پیکج کی بحالی تک احتجاجی تحریک جاری رکھنے کا عزم کےئے ہوئے ہیں ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved