چناری،پاور ہاوس کٹھائی تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا
  13  ستمبر‬‮  2017     |      کشمیر

چناری( نمائندہ خصوصی ) پاور ہاوس کٹھائی تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا کوئی دیکھنے واا نہیں اعلیٰ انتظامیہ دفاتر میں بیٹھ کر TA.DAاور دوسری عیاشیاں کر رہی ہے پاور ہاوس کٹھائی پر ابھی کچھ ہی عرصہ پہلے نصب کئے جانے والے کروڑوں روپے کے بریکرناکارہ ہو گئے ہیں جس کی وجہ محکمہ PDOکی اعلیٰ سطح کی کرپشن ہے جس کو کوئی مائی کا لال روک نہیں سکتا کیوں کے آج تک اس محکمہ کی انتظامیہ میں فرض شناسی یاقاعدہ قانون نام کی کوئی چیز متعارف ہی نہیں ہوئی تمام معملات فرضی بنیادوں پر چلتے ہیں پاور ہوس کٹھائی کی جملہ مشینری ناکارہ ہو چکی ہے مشین چلانے اور روکنے کے لئے لکڑی کے بڑے بڑے ڈنڈے (اڑے) استعمال کئے جا رہے ہیں

ہر دس بیس منٹ میں مشینیں ٹرپ کر جاتی ہیں جبکہ سالانا مینٹیننس کے نام پر کروڑوں روپے ہضم کر دےئے جاتے ہیں عوام علاقہ نے وزیر اعظم سے اپیل کی ہے کے اس قومی نوعیت کیمنصوبہ کو تباہ ہونے سے بچانے کے لئے اقدامات اٹھئائے جائیں اور کرپٹ مافیہ کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائی جائے جو پچھلے عرصہ سے لوٹ مار میں مصروف ہے اور1996تا حال اس منصوبہ پر ہونے والی کرپشن کو بے نقاب کرتے ہوئے ذمہ داران کو کڑی سزائیں دی جائیں تا کے کرپشن کا باب بند ہو سکے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved