برنالہ،مسلم لیگ ن کی حکومت کے گڈ گورننس کے دعوے صرف اعلانات کی حد تک محدود ہو کر رہ گئے
  13  ستمبر‬‮  2017     |      کشمیر

برنالہ کوٹ جیمل ( نمائندگان اوصاف ) ۔مسلم لیگ ن کی حکومت کے گڈ گورننس کے دعوے صرف اعلانات کی حد تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں،محکمہ تعلیم میںNTS کے نتائج کر حکومتی کارندوں میںAEOزنانہ برنالہ پر اثر انداز ہو کر مسلم کانفرنس سے تعلق رکھنے والی خواتین ووٹرز کو جان بوجھ کر دو نمبر کم دیکر ٹیکنکل طریقے سے میرٹ کی دھچیاں بکھیری گئیں ان خیالات کا اظہار ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران صدر مسلم کانفرنس برنالہ محمد زبیر جرال عرف جارا،سہیل عزیز،ذوالفقار احمد و دیگر نے کیا۔انہوں نے کہا صرف مسلم کانفرنس کی NTS ٹاپ لڑکیوں کو پری پلاننگ کر کے AEO زنانہ برنالہ کی جانب سے ٹوٹل تین نمبروں میں سے کم نمبر دیئے گے جو کہ محکمہ تعلیم مقدس پیشے میں ایک سیاہ باب رقم کیا گیا ہے جسکی مثال نہیں ملتی ۔انہوں نے کہا کہ مرزا محمد شفیق جرال سابق وزیر و سینئر نائب صدر مسلم کانفرنس ذاتی مصروفیت کے باعث پریس کانفرنس میں نہ آسکے لیکن انہوں نے میرٹ کے قتل عام پر پر زور مزمت کی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈی ای او بھمبر اور سیکشن آفیسران نے NTSمیں مثبت کردار ادا کیا لیکن تحصیل برنالہ میں میڈیم نورین مقصود AEOنے مقامی ایم ایل اے کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے پری پلاننگ کے تحت مسلم کانفرنس کی لڑکیوں کو نشانہ بنایا ،

گڈ گورننس اور میرٹ کے تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں ۔محمد زبیر جرال صدمسلم کانفرنس برنالہ نے کہا کہ ہم چیف سیکرٹری ،وزیر تعلیم اور سیکرٹری تعلیم کو نمبروں کی بندر بانٹھ اور نا انصافی سے آگاہ کرنے کے بعدجلد روڈ بلاک کر کے برنالہ میں احتجاج کرئیں گئے ۔انہوں نے کہا کہ مقامی ایم ایل اے ہوش کے ناخن لیں اور اس مقدس پیشہ کو سیاست سے الگ رہنے دیں دو دن پہلے جس طرح ہمارے لسٹیں بازار میں گھومیں ہیں اسکی کہیں مثال نہیں ملتی ۔سہرش فاروق جو کہ این ٹی ایس ٹاپ ہیں انکو ببوٹ میں بھیج دینا ظلم نا انصافی ہے مثباح امبرین دوسرے نمبر پر تھیں انکو پورے دس نمبر دیکر پہلے نمبر پر لایا گیا ہے ۔زبیدہ کوثر تیسرے نمبر پر تھیں انکو سات نمبر دیکر پانچویں نمبر لایا گیا ہے ۔شمائلا جمیل جو کہ چوتھے نمبر پر تھیں انکو پورے دس نمبر دیے گئے ۔وٹالہ یونین کونسل میں بھی میرٹ کی دھچیاں بکھریں گئیں متاثرہ لڑکیاں جلد پریس کانفرنس کریں گئی ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved