کسگمہ،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گورانکہ کے حالیہ میٹرک کے نتائج مایوس کن
  13  ستمبر‬‮  2017     |      کشمیر

کسگمہ(نمائندہ اوصاف)گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گورانکہ کے حالیہ میٹرک کے نتائج مایوس کن ایک طالبہ بھی نمایاں پوزیشن حاصل نہ کر سکی صدر معلمہ کی ناقص حکمت عملی نے تعلیمی بحران کو جنم دے دیا نئے داخلوں کے لیے والدین پرائیوٹ سیکٹر کا رخ کرنے لگے عوام علاقہ کا سکول انتظامیہ سے آمدہ تعلیمی سیشن میں مناسب حکمت عملی بنا کر اچھے نتائج حاصل کرنے کا مطالبہ کر دیا تفصیل کے مطابق گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گورانکہ کے میٹرک باالخصوص جماعت نہم کے نتائج انتہائی مایوس کن رہے پاس ہونے والی طالبات نمایاں نمبرات سے محروم رہیں جس کے باعث ادارے کی بورڈ میں پوزیشن بھی نہ بن سکی اور تعلیمی بورڈ میرپور میں

پرائیویٹ سیکٹر کا بول بالا رہا نتائج کے مایوس کن ہونے کے بعد گورانکہ سمیت دیگر اہل علاقہ نے پرائیویٹ سیکٹر کو ترجہیی دینا شروع کر دی اور سکول کی مجموعی ساکھ کو نقصان ہو ا۔حالیہ نتائج کے بعد گورنمنٹ گرلز سکول گورانکہ میں ماہانہ چندہ فیس لینے کی شکایات بھی طول پکڑنے لگیں اور صدر معلمہ کی ناقص حکمت عملی کو خراب نتائج کی وجہ قرار دیا جانے لگا اور ڈی ای او بھمبر سے سکول میں زائد ماہانہ چندوں کی وصولی کا نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کرتے ہوئے سکول سٹاف کو بہتر حکمت عملی اپناتے ہوئے آمدہ تعلیمی سیشن میں اچھے نتائج حاصل کرنے کی بھی اپیل کی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved