فتح پور تھکیالہ،بلدیاتی ادارہ جات کے ملازمین کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کیا جائے
  13  ستمبر‬‮  2017     |      کشمیر

فتح پور تھکیالہ(نمائندہ خصوصی)بلدیاتی ادارہ جات کے ملازمین کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کیا جائے۔سال 1998میں آزاد کشمیر بھر کے اکٹرائے ٹیکس کرتے ہوئے اصولی فیصلہ کیا گیا کہ جنرل سیلز ٹیکس سے بلدیاتی ادارہ جات کے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے 2.5222ٹیکس اداروں کو دیا جائے ،پاکستان میں ملازمین کی تنخواہوں میں 10فی صداضافے کا اعلان اور نو ٹیفکشن کا اجراء کیا گیا ۔آزاد کشمیر بھر میں بھی بلدیاتی ملازمین کی تنخواہوں میں 10فی صد اضافہ کیا جانا تھا لیکن محکمہ مالیات کی ملی بھگت سے بلدیاتی ملازمین کو حکومت نے غلط بریف کیا جس کے نتیجہ میں ملازمین بلدیاتی ادارہ جات 10فی صد اضافے سے محروم کر دیے گے ۔ان خیالات کا اظہار ملک محمد نواز سابق صدر ایپکا ضلع کوٹلی کی سر براہی میں ایپکا کے ایک وفد نے میڈیا سے گفتگو میں کیا ۔اُنہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے دیگر محکمہ جات کو جو لائی سے 10فی صداضافے کے ساتھ تنخواہ دی جا رہی ہے جبکہ بلدیاتی ملازمین کو محکمہ مالیات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ۔ملک نواز نے

صحافیوں سے گفتگو میں وزیر اعظم آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا کہ وہ محکمہ مالیات کو حکم جاری فرمائیں کہ وہ نوٹیفکیشن منسوخ کریں کہ جس کا اطلاق بلدیاتی ملازمین پر ہو رہا ہے ۔ ملک نواز نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ محکمہ مالیات اگر ملازمین کو اضافے کے ساتھ تنخواہوں کی ادائیگی کرنے سے قاصر ہے تو 1998کے فیصلے کے تحت جنرل سیلز ٹیکس سے 2.5فی صد آ مدن کے حساب بلدیاتی ادارہ جات کو ادا کریں ۔ملک نواز نے مزید کہا کہ محکمہ مالیات کی نااں سافیوں کی وجہ سے بلدیاتی ادارہ جات کے ریٹائرڈ ملازمین کو کئی کئی ماہ پنشن کی ادائیگی نہیں ہو رہی جس سے ملازمین معاشی مسائل کا شکار ہے اُنہوں نے کہا کہ اگر محکمہ مالیات نے ایسی روش نہ بدلی تو عنقیب مستقبل کا لائحہ عمل تیار کیا جائے گا جس میں مقاصد کے حصول کے لیے راست اقدام بھی شامل ہو گا ۔ایپکا کے وفد میں سردار سجاد رفیق پرویز اختر ،چوہدری طالب خضر حیات ،ملک مصطفےٰ،سردار محمد الیاس ،سردار عمران شبیر چوہدری عبدالمجید کے علاوہ ملازمین کی کثیر تعداد مو جود تھی ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved