رنگلہ،رنگلہ میں نئے کراکری سٹور کا افتتاح کردیا گیا
  13  ستمبر‬‮  2017     |      کشمیر

رنگلہ(نمائندہ اوصاف)رنگلہ میں نئے کراکری سٹور کا افتتاح کردیا گیا۔تفصیلات کیمطابق رنگلہ کے مقام پر راجہ عبدالرشید خان کے کراکری سٹور کا افتتاح کردیا گیا۔افتتاحی تقریب میں علامہ مولانا شمس العارفین،صدر تاجر ایسوسی ایشن رنگلہ محمد حنیف خان،سنئیر صحافی راجہ اعجاز نذیر،راجہ یونس انقلابی،راجہ محمد علی ،کالم نگار و صحافی راجہ محمد سجاد خان،راجہ عبدالقیوم خان سابق سرپست اعلی تاجر ایسوسی ایشن رنگلہ ،جنرل سیکرٹری تاجر ایسوسی ایشین رنگلہ راجہ سرفراز خان،امتیاز شہزاد،راجہ محمد شریف خان ،محمد فضل حسین زرگر،راجہ فاروق خان ،محمد حمزہ،سمیت سیاسی سماجی رہنماوں کاروبار سے منسلک افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر علامہ مولانا شمس العارفین نے دعا کی اور خصوصی خطاب کیا اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ہم مسلمانوں نے ہر کام میں حرام کاری کا عنصر شامل کر دیا ہے

جس کی وجہ سے ہم مسلسل تنزلی کا شکار ہیں۔جب تک ہم نے ایمانداری کا دامن تھامے رکھا ترقی واوج ہمارا مقدر تھا۔کاروبار و تجارت انبیا ء کی سنت ہے۔دیانتداری سے تجارت کریں تو دین و دنیا ہماری ہے۔ہمیں عصبیت کے مرض سے نکلنا ہو گا محبت و بھائی چارہ اپنانا ہوگا۔رزق کا ذمہ اللہ نے اپنے ذمے لیا ہوا ہے کوئی کسی کارزق کھا نہیں سکتا۔تجارت میں ایک دوسرے کے لیے دل میں جگہ بنانا ہوگئی۔اگر ہم زندگی کو اللہ کے احکامات اور اللہ کے پیارے بنی پاکﷺ کی سنت مطہرہ کے مطابق گزاریں ہمار ی دنیا داری بھی عبادت بن جائے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved