کھڑی شریف،روہنگیا میں مسلمانوں کی نسل کشی کسی صورت برداشت نہیں کی جا ئے گی
  13  ستمبر‬‮  2017     |      کشمیر

کھڑی شریف(نمائندہ اُوصاف)روہنگیا میں مسلمانوں کی نسل کشی کسی صورت برداشت نہیں کی جا ئے گی کشمیر فلسطین اور شام جیسے ممالک میں مسلمانوں کی نسل کشی کو فوری بند کیا جائے خیالات کا اظہارسابق وزیر برقیات چوہدری ارشد حسین نے کھڑی شریف کے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا اُن کا کہنا تھا کہ کشمیر اور فلسطین اور شام کے بعد میانمار روہنگیا میں مسلمانوں کا قتل عام اور اُن کی نسل کشی اسلامی برادری کیلئے ایک المیہ ہے عرب ممالک جو کہ مکمل طور پر بے حس ہو چکے ہیں چوہدری ارشد حسین کا کہنا تھا کہ شام فلسطین کشمیر اور دیگر ممالک جیسے روہنگیا جہاں مسلمان کمزور ہیں وہاں غیر مذاہب مسلمانوں پر قبضہ جمائے ہوئے ہیں

اور اُن کی نسل کشی میں پیش پیش ہیں عالمی برادری کی خاموشی مسلمانوں کیلئے وبال جان بن رہی ہے اُن کا مزید کہنا تھا کہ عالمی برادری کی اس قدر خاموشی بھی ایک المیہ ہے پاکستان میں صرف پھانسی بحال ہوتی ہے تو اقوام متحدہ کا سیکرٹری اس کو انسانوں کی بے حرمتی قرار دے دیتا ہے اور اب وہ اقوام متحدہ کہاں ہے اُن کو یہ نسل کشی نظر نہیں آرہی کیوں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ہم عالمی برادری سے اس کا پُر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ کشمیر فلسطین اور روہنگیا کے مسلمانوں اور جہاں کہیں بھی انسانی نسل کشی کی جا رہی ہے وہاں پر اپنا رول ادا کرتے ہوئے ان ناپاک اور ظلم کرنے والے بدھ مذاہب سے مسلمانوں کو آزاد کرایہ جائے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved