ہجیرہ،محرم الحرام کی آمد، ہجیرہ میں اعلیٰ سطحی اجلاس
  13  ستمبر‬‮  2017     |      کشمیر

ہجیرہ(نامہ نگار)محرم الحرام کی آمد، ہجیرہ میں اعلیٰ سطحی اجلاس، سیکورٹی پلان ترتیب۔امام بارگاہوں اور مساجد کی سیکورٹی بڑھا دی گئی۔تفصیلات کے مطابق ہجیرہ میں محرم الحرام میں ہونے والے پروگرامات کے سلسلہ میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈی ایس پی پونچھ عامر نوابی، اسسٹنٹ کمشنر ہجیرہ سردار سکندر حیات، تحصیلدار ہجیرہ سردار مشتاق، ایس ایچ او ہجیرہ محترمہ جبین کوثر، نائب تحصیلدار ہجیرہ سردار خالد محمود، نائب تحصیلدار سہڑہ سردار ایاز سمیت اہل سنت و اہل تشیع کے ذمہ داران نے شرکت کی۔اجلاس میں محرم الحرام میں ہونے والے ماتمی جلوسوں ،مجالس اور کانفرنسوں کے لئے سیکورٹی پلان ترتیب دیا گیا۔ہجیرہ میں

لائن آف کنٹرول کے قریب امام بارگاہ تیتری نوٹ،بوکڑہ منڈھول،درہ شیر خان،کاہموڑہ،مہر کوٹ میں ہونے والے ماتمی جلوسوں ،مجالس اور کانفرنسوں کا فول پروف سیکورٹی دینے کے لئے لائحہ عمل طے کیا گیا۔اجلاس میں طے پایا کہ تمام جلوس اپنے روائتی راستوں پر ہی رہیں گے تاہم لائن آف کنٹرول پر کسی بھی قسم کی صورتحال کے پیش نظر موقع پر اتفاق رائے سے کوئی فیصلہ کیاجاسکتا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر ہجیرہ اور تحصیلدار ہجیرہ نے شرکائے اجلاس کو ہدائت کی کہ وہ امام بارگاہوں،مساجد اور جلوسوں کے اردگرد نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک چیز یا شخص کی موجودگی کی فوری اطلاع انتظامیہ کو دیں۔انتظامیہ فول پروف سیکورٹی دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved