آئندہ الیکشن بھی میاں نواز شریف کی زیر قیادت مسلم لیگ ن جیتے کرحکومت بنائے گی،چوہدری فیصل
  13  ستمبر‬‮  2017     |      کشمیر

بھمبر (بیورورپورٹ )مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے ضلعی میڈیا کوارڈی نیٹر چوہدری فیصل جاوید اور مرکزی راہنما ایم ایس ایف چوہدری عمر بابر نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن بھی میاں نواز شریف کی زیر قیادت مسلم لیگ ن جیتے کرحکومت بنائے گی اب دھرنا پارٹی کو عوام مسترد کرچکے ہیں پی ٹی آئی کے پی کے میں ناکام ہوچکی ہے عوام نے بھی مسترد کردیا لاہور کے ضمنی الیکشن میں کامیابی محترمہ کلثوم نواز کا مقدر بن چکی آئندہ الیکشن بھی میاں نواز شریف کی زیر قیادت مسلم لیگ ن جیتے کرحکومت بنائے گی اب دھرنا پارٹی کو عوام مسترد کرچکے ہیں جس کا کوئی مستقبل نہیں ہے مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف اور شریف خاندا ن کا احتساب نہیں استحصال کیا جارہا ہے فیصلہ کے بعد میاں نواز شریف کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوا ہے اور ڈانس دھرنا پارٹی کے غبارے سے جی ٹی روڈ کے کامیاب جلسوں کے بعد ہوا نکل چکی ہے

نواز شریف نے پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کے راستے پر ڈالا دھشت گردی میں نمایاں کمی آئی ہے انہوں نے کہا کہ نواز شریف قوم کے ہیرو ان کے خلاف ساز ش کی گئی لیکن عوام کے دلوں سے نہیں نکالا جاسکتاانہوں نے ملک کے مفاداور جمہوریت کے استحکام کی خاطر قربانی دے دی جسکی قوم قدر کرتی ہے۔تعمیروترقی کے منصوبے میاں نواز شریف کی کارکردگی کا واضح ثبوت ہیں چوہدری طارق فاروق حلقہ سات کی تعمیر وترقی کے ہیرو ہیں ان کو حلقہ کے غربی علاقوں کی ترقی پر اور عوامی مسائل پر بھرپور توجہ دینی چاہیے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
100%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved