نعمانپورہ،شہر کی وارڈ بندی میں سابقہ وارڈ بحال کروانے پر منظور ایڈووکیٹ کا شکریہ ادا کرتے ہیں
  13  ستمبر‬‮  2017     |      کشمیر

نعمانپورہ (نمائندہ اوصاف)شہر کی وارڈ بندی میں سابقہ وارڈ بحال کروانے پر منظور ایڈووکیٹ کا شکریہ ادا کرتے ہیں منظور ایڈووکیٹ نے بھر پور انداز میں اپنا موقف پیش کر کے قدیمہ شہر کی وارڈ کو بحال کروا کر شہریوں پر احسان عظیم کیا مسلم کانفرنس نے بھر پور انداز میں شہریوں کا موقف پیش کیا ، محلہ خواجگان ، خان محلہ ، آفیسر کالونی اور قدیمہ سٹی وارڈ کو بحال کروایا جبکہ نئی حد بندیوں میں باغ شہر کی چاروں وارڈوں کو ملا کر ایک وارڈ بنا کر شہریوں کیساتھ ظلم کیا گیا وہ لوگ جو عرصہ دراز سے شہریوں سے وافر مقدر میں ووٹ لے رہے ہیں وہ شہریوں کا مطالبہ پورا نہیں کر سکے موجودہ نمائندوں سے عوام کی دسترس نہیں ہے ۔ ان خیالات کا اظہار سیکرٹری جنرل مسلم کانفرنس سٹی باغ خواجہ ناصر بشیر لون ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے امید وار شہریوں سے مختلف ادوار میں ووٹ لیتے رہے اور شہری انکو اپنا نمائندہ منتخب کرتے رہے مگر جب شہریوں کی نمائندگی کو ختم کیا گیا نہ اپوزیشن اور نہ ہی پوزیشن کے لوگوں نے شہریوں کا ساتھ دیا ان مشکل حالات میں سابق امید وار اسمبلی و مرکزی رہنما مسلم کانفرنس ماہر قانون دان منظور ایڈووکیٹ نے اپنی قانونی مہارت سے شہریوں کی وارڈز بندی

کروا کر شہریوں کو شناخت دی جس پر بلا تخصیص شہری انکے شکر گزار ہیں شہر کیساتھ پیپلز پارٹی کے دور میں ماسٹر پلان پر ظلم کیا گیا شہر کے اندر سیوریج کے نام پر چھ چھ انچ کے پائپ لائنوں پر مشتمل سیوریج لائن نصب کی گئی جو برسات میں وبال جان بن جاتی ہے ہڈا باڑی نالے کا پل نہ بنوا کر سابق حکومتی نمائندے اور اپوزیشن کے نمائندے پر سوالیہ نشان ہے ، منظور ایڈووکیٹ عوام کی آواز بن کر حق نمائندگی ادا کر رہے ہیں شہریوں کو اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کرنا پڑے گی اور سوچنا پڑے گا کہ انکا نمائندہ کون ہے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے سیاسی کارکن شہر کا پرانا نقشہ بحال کروانے پر اور وارڈز بندیاں کروانے پر ہتھیار ڈال چکے تھے مگر مسلم کانفرنس نے شہریوں کو انکی اپنی پہچان دے کر اپنی نمائندگی کا حق ادا کیا ہے انہوں نے شکریہ ادا کرتے ہوئے عبدالرشید چغتائی ایڈووکیٹ صدر مسلم کانفرنس ضلع باغ ، سردار خالد اکبر عباسی ایڈووکیٹ کی کاوشوں کو بھی سراہا کہ جنہوں نے اس مشکل وقت میں شہریوں کے حقوق کے لیے آواز بلند کی شہر ہمیشہ منتخب نمائندے کے لیے منفرد مقام رکھتا ہے مگر موجودہ نمائندوں نے شہر کو نا صرف یکسر نظر انداز کیا بلکہ شہر کی شناخت ختم کرنے کی سازش کی ہے جس کا حساب شہری آئندہ ووٹ کی پرچی سے لیں گے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved