اقوام متحدہ کا دوہرا میعار ہے،راجہ محمد زراعت
  13  ستمبر‬‮  2017     |      کشمیر

چکسواری (سپیشل رپورٹر)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سابق میئر سلا ؤ برطانیہ راجہ محمد زراعت خا ن نے کہاکہ اقوام متحدہ کا دوہرا میعار ہے روہنگیا کے بجائے اگر کسی غیر مسلم پر اس طرح کا ظلم ہوتا تو ہنگامی اجلاس بلا کر نیٹو کی افواج بھیج دی جاتی روہنگیا کے مسلما نو ں کا قتل عام کرانے کا مقصد کشمیر پر توجہ ہٹانے کی بھارتی چال ہے بدقسمتی سے مسلما ن ممالک میں کو ئی ایسی لیڈرشپ نہیں جو مسلما ن ممالک کو متحد کرسکے اس وقت پوری دنیا میں جگہ جگہ مسلما نو ں کو شہید کیا جارہا ہے کشمیر بو سنیا شام عراق اور افغانستان میں ظلم وستم عام ہے نسل کشی بھی مسلما نو ں کی جارہی ہے اور دہشتگرد بھی مسلما نو ں کو ہی ٹھہرایا جارہا ہے یہ اسلا م دشمن قوتو ں کی ایک سازش ہے جس پر عمل کیا جارہا ہے اُ مت مسلمہ کو حالات کے تنا ظر میں متحد ہو نا چا یئے اقوام متحدہ کے مقابلے میں اوآ ئی سی کو متحرک کرکے

مسلما نو ں کی مدد کرنی چا یئے ان خیالات کااظہار انہو ں نے صحافیو ں سے گفتگوکرتے ہو ئے کیا انہو ں نے کہاکہ برطانیہ کے اندر انسانی حقوق کی علمبردار تنظیمو ں نے انسانی ہمدردی کے تحت مل کر روہنگیا کے مسلما نو ں کے حق اور برمی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ کیا ہے جس میں انگریز اورسکھ کمیو نٹی کے لوگ بھی شامل تھے انہو ں نے کہاکہ بنگلہ دیش کی وزیر اعظم بھارت نواز ہے راجہ زراعت خا ن نے کہاکہ ہم ترکی کے صدر طیب اردگا ن کو سلام پیش کرتے ہیں جنہو ں نے روہنگیا کے مسلما نو ں کا قتل عا م کا درد محسوس کرتے ہو ئے برما جانے کا فیصلہ کیا ہے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved