مجاوردور حکومت میں ہمارے کارکن ساتھیوں کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کرا کے سیاسی انتقام لیا گیا،فیصل جاوید
  21  ستمبر‬‮  2017     |      کشمیر

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے ضلعی میڈیا کوارڈی نیٹرچوہدری فیصل جاوید نے کہا ہے کہ مجاوردور حکومت میں ہمارے کارکن ساتھیوں کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کرا کے سیاسی انتقام لیا گیا ہمارا ایک کارکن ساتھی کو گولی مار کر شہید کردیا گیا جو ریاستی جبر اور تشدد کی بدترین مثال ہے۔ انہوں نے وزیراعظم اور سنیئر وزیر آزادحکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سانحہ کچہری میں پولیس کی مبینہ فائرنگ سے شہید ہونے والے لیگی کارکن عبدالحمید کے قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے مسلم لیگ ن کی حکومت بنے ڈیڑھ سال کا عرصہ ہونے کو ہے

لیکن حکومت نے شہید کارکن کے قاتلوں کو پوچھا تک نہیں ہے جسکہ باعث کارکنوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے حکومت کی زمہ داری ہے کہ وہ فوری طور پر عملی اقدام اٹھا کر انصاف کے تقاضے پورے کرے اور لیگی کارکنوں میں پائی جانے والی تشویش کا فوری ازلہ کیا جائے وگرنہ مسلم لیگ ن کے کارکن احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

کشمیر

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved