کشمیر کی اہم خبریں
میرٹ کی دعویدار لیگی حکومت نے میرٹ کاجنازہ نکال دیا، ارشد ملنگی
مخیر حضرات یتم بے سہارا نادار بچیوں کی شادی کے سلسلہ میں اپنے مال میں سے خرچ کریں،حاجی محمد حنیف
پاکستان کی بہادر مسلح افواج کے کردار کو پوری قوم قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،زکوۃشکور احمد
نریندر مودی پاکستان کو دھمکیاں دے کر اپنے ملک کو تباہی کے دھانے پر لے کر جانا چاہتا ہے ، شجاع حیدر لودھی
مظفرآباد،کشمیر کلچرل بورڈ کے زیر اہتمام نڑول اسٹیڈیم میں قومی تہوار منایا گیا
سردار عبدالقیوم خان (مرحوم)
۔ تحریک آزادی کشمیر میں ضلع باغ کو تاریخی اہمیت کے ساتھ ضلع باغ سیاسی اعتبار سے بھی نمایاں مقام ہے کیونکہ مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان (مرحوم) ضلع باغ کے انتخابی حلقہ دھیرکوٹ سے ناقابل شکست رہے۔ چار مرتبہ صدرریاست ، 1مرتبہ وزیراعظم ، اپوزیشن لیڈر، چیئرمین کشمیر کمیٹی کے منصب پر فائز رہے جبکہ اسی انتخابی حلقہ سے صدر آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان دوبار مسلسل کامیابی حاصل کرکے ناقابل شکست ہیں اور وزیراعظم بھی رہ چکے ہیں۔ حلقہ غربی دھیرکوٹ سے راجہ آزاد مرحوم ، سردار یٰسین مرحوم، عبدالغفار خان مرحوم بھی ممبر اسمبلی رہ چکے ہیں۔ اس طرح ضلع باغ کے دوسرے انتخابی حلقہ وسطی سے راجہ سبیل مرحوم 1975؁ء اور 2001؁ء میں، راجہ رفیق مرحوم 1985میں، کرنل(ر) راجہ محمد نسیم خان (مرحوم) 2006؁ء میں ممبر اسمبلی منتخب ہوئے۔کرنل(ر) راجہ محمد نسیم خان اس دوران وزیر تعمیرات عامہ رہے۔ جبکہ امیر جماعت اسلامی عبدالرشید ترابی حلقہ وسطی سے 1996؁ء میں ممبر اسمبلی منتخب ہوئے۔ راجہ محمد یٰسین خان 1991اور 2003 میں ضمنی انتخابات میں ممبر اسمبلی منتخب ہوکر وزیرحکومت و مشیر حکومت رہے۔ 2016؁ء کے انتخابات میں راجہ مشتاق منہاس ممبر اسمبلی منتخب ہوئے اور حال وزیراطلاعات، سیاحت و انفارمیشن ٹیکنالوجی ہیں۔ ضلع باغ کے تیسرے انتخابی حلقہ شرقی باغ سے میجر(ر) محمد ایوب خان مرحوم1970، 1985، 1990 میں ممبر اسمبلی منتخب ہوئے اور ایک بار آزاد کشمیر کے سپیکر رہے اور اسی دوران اُنہوں نے قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کیلئے تحریک ختم نبوت پیش کی اور اس طرح یہ اعزاز ضلع باغ کے حصہ میں آیا۔ 1991؁ء میں میجر(ر) محمد ایوب خان ممبر کشمیر کونسل بھی بنے۔ حلقہ شرقی باغ سے سردار گل بادشاہ مرحوم 1975؁ء میں ممبر اسمبلی منتخب ہوئے ۔ اسی حلقہ انتخاب سے سردارمیراکبر خان 2001،2011 اور 2016 میں ممبراسمبلی منتخب ہوکر دو مرتبہ وزیر بن چکے ہیں۔ پہلے وزیر برقیات اور حال وزیر جنگلات ہیں۔ سردارمیراکبر خان کے مقابلہ میں 2011اور2016 میں پیپلزپارٹی کے اُمیدوار سابق چیئرمین پی ایس ایف آزاد کشمیر نے بھرپور مقابلہ کیا لیکن کامیابی حاصل نہ کرسکے۔ سردار ضیاء القمر سردارقمرالزمان خان کے صاحبزادے ہیں۔ ضلع باغ کے دو انتخابی حلقوں وسطی2، شرقی 3سے سردار قمرالزمان خان کو ممبرا اسمبلی منتخب ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ سردار قمرالزمان خان 1990میں حلقہ وسطی باغ سے ممبر اسمبلی منتخب ہوکر وزیر تعلیم بنے، 1991 میں شرقی حلقہ سے ممبر اسمبلی منتخب ہوئے، 1996میں حلقہ شرقی سے ممبر اسمبلی منتخب ہوکر وزیرتعلیم اور وزیر خزانہ،2006 میں شرقی حلقہ سے منتخب ہوکر اپوزیشن لیڈر، سنیئر وزیر اور قائمقام وزیراعظم اور 2011؁ء میں حلقہ وسطی باغ سے منتخب ہوکر وزیر صحت بنے۔ اگرچہ وزارت عظمیٰ، صدارت کے منصب باغ کے حصہ میں رہے۔ جن میں مجاہد اول سردار عبدالقیوم خان مرحوم وزیراعظم اور صدر ریاست رہے، اسی طرح حال ضلع حویلی کہوٹہ سے راجہ ممتاز حسین راٹھور بھی وزارت عظمیٰ پر براجمان رہے لیکن دوبارہ وزیر تعلیم اور ایک بار وزیر صحت منتخب ہوکر تعلیمی پیکیج، ہیلتھ پیکیج سے سردار قمرالزمان خان نے جو شہرت حاصل کی وہ کسی اور کے حصہ میں نہ آئی۔ سردار قمرالزمان خان آزاد کشمیر میں بالعموم اور ضلع باغ میں خصوصاً تاریخی تعلیم پیکیج دیا۔ باغ ڈویلپمنٹ اتھارٹی ، باغ میونسپل کارپوریشن ، باغ کے پوسٹ گریجویٹ کالجز، ماڈل سائنس کالج، کالج آف ایجوکیشن، الائیڈ ہیلتھ انسٹیٹیویٹ، ویمن یونیورسٹی باغ، درجنوں کالجز ، سینکڑوں سکولز اور ہزاروں بے روزگار نوجوانوں کو ملازمتیں دے کر سردار قمرالزمان خان آزاد کشمیر بھر میں منفرد مقام رکھتے ہیں۔ اور آزاد کشمیر میں شہر باغ کے نام سے جانے جاتے ہیں۔ ضلع باغ قدرتی حسن سے مالا مال، دھیرکوٹ کے سیب مشہور ہیں۔ سیاحتی مقامات میں گنگا چوٹی، سدھن گلی، لسڈنہ، نیلہ بٹ، پیر کھنٹی، نیزہ پیر ضلع باغ میں واقع ہیں۔ان سیاحتی مقامات سطح سمندر سے تقریباً7سے 10ہزار فٹ کی بلندی پر واقع ہیں۔ جہاں ہرسال لاکھوں سیاح ادھر کا رخ کرتے ہیں اور لطف اندوز ہوتے ہیں۔ ضلع کو سیاسی، تاریخی اور مذہبی اعتبار سے بھی اہمیت حاسل ہے۔ باغ کے مشہور علماء کرام مولانا ثناء اللہ شاہ صاحب مرحوم، مولانا عبدالرحمن مرحوم، حافظ عبداللہ مرحوم، مولانا عبداللہ کفل گڑھوئی مرحوم، مولانا محمد حسین مرحوم، پیر یٰسین شاہ مرحوم نے مرد قلندر اور درویشی کی زندگی گزار کر ضلع باغ میںمرکزی جامع مسجد، مدرسہ تعلیم القرآن، جامعہ الخریہ سفلیہ اور سینکڑوں دینی مراکز قائم کیئے۔ جس سے لاکھوں لوگ علم کی شمع سے باغ آزاد کشمیر اور پاکستان ہی نہیں بلکہ دُنیا بھرسے مستفید ہوچکے ہیں اور ہورہے ہیں۔ضلع باغ میں مولانا عطاء اللہ شاہ ، مفتی وجاہت حسین شاہ ،مولانا امین الحق فاروقی، مفتی شمس الحق، مفتی ابرہیم، مولانا امتیاز احمد صدیقی، مولانا عبدالمنان گوہر، مولانا خلیل الرحمن، مولانا انور رکن الدین باغ میں دینی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ وطن عزیز کے دفاع ، دشمن کے دانت کھٹے کرنے اور وطن کا قرض اتارنے میں ضلع باغ کسی سے کم نہیں۔ ضلع باغ سے میجر رفیق شہید اور صوبیدار محمد یعقوب خان کوبہادری ، جرات اور جوانمردی کے اعتراف میں ستارہ جرات کے اعزاز سے نوازا گیاجبکہ میجر طیب شہید، کیپٹن وقاص شہید اور سینکڑوں آرمی آفیسران اور نوجوانوں نے وطن عزیز کے دفاع میں جانوں کا نذرایہ پیش کیا۔ ضلع باغ سے سردار علی افسر خان مرحوم ڈی آئی جی، سردار ریاض خان ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سید مشتاق شاہ ڈی جی ہیلتھ، سردار اکبر خان ڈائریکٹر کالجز، سردار اعظم خان سیکرٹری اسمبلی، سردار اخلاق خان ڈی پی آئی سکولز، سردار صیاد الزمان مرحوم ڈپٹی کمشنر، ملک نعیم طارق ڈپٹی کمشنر کے عہدوں پر فائز رہے۔
  کشمیر کی خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کشمیر کے مشہور شخصیات
عبدالرشید ترابی
انوار الحق
ارشد محمود غازی
بیگم شمشاد عزیز
بریگیڈئیرریٹائرڈ چوہدری شیر احمد خان
کیپٹن حسین خان شہید
چوہدری علی شان سونی
چوہدری اسحاق طاہر
چوہدری محمد اشرف
چوہدری محمد رشید
چوہدری محمد سعید
چوہدری پرویز اشرف
چوہدری طارق فاروق
کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور
دیوان علی چغتائی
ڈاکٹر محمدنجیب نقی خان
ڈاکٹرمصطفی بشیرعباسی
ڈاکٹرقاضی ذوالفقار
حاجی رضوان علی
حاجی سردار محمد یعقوب خان
مرزا محمد شفیق جرال
مولانا سعید یوسف
محمد علی شیخ
محمد فرید خان
محمد مقصود شیخ
قاضی ابراہیم چشتی
راجہ فاروق حیدرخان
راجہ ابرار الحق منہاس
راجہ محمد خورشید
راجہ محمد یٰسین خان
راجہ مشتاق منہاس
راجہ زوالقرنین خان
صاحبزادہ اشفاق ظفر
سردار عبدالحمید خان ایڈووکیٹ
سردار عبدالقیوم خان (مرحوم)
سردار افضل شاہین
سردارمیراکبر خان
سردار ارشد ندیم ایڈووکیٹ
سردار آصف سعید ایڈووکیٹ
سردار فاروق احمد طاہر
سردار اعجاز افضل خان
سردار خالد ابراہیم خان
سردار محمد حسین خان
سردار محمد ابراہیم خان
سردار محمد مسعود خان
سردار قمرالزمان خان
سردار ضیاء القمر
سردار الطاف حسین خان
شاہ غلام قادر
بیرسٹر سلطان محمود چوہدری
سید احسان گیلانی

     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved