کشمیر کی اہم خبریں
مقبوضہ کشمیر ، بھارتی پولیس نے نام نہاد انتخابات سے قبل نوجوانوں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ تیزکر دیا
بھارت کشمیر میں جنگ ہار چکا ہے لیکن الیکشن اس کو آکسیجن فراہم کرتا رہتا ہے، گیلانی
شہداء کی قربانیوں کو ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا، شبیر شاہ
آزادکشمیر پرامن اور خوبصورت علاقہ ہے ، خطے میں ہائیڈل اور ٹورازم کا بہت پوٹینشل موجود ہے، نورین عارف
محکمہ سیاحت کے زیر اہتمام 3روزہ ایڈونچر گالا اختتام پذیر
سردار محمد ابراہیم خان
ریاست جموں وکشمیر کے عظیم سیاستدان ،تحریک آزادی کشمیرکے ہر اول دستے کے امیر ، قرار داد الحاق پاکستان کے محرک ، بانی آزادکشمیر غازی ملت سردا رمحمد رابراہیم خان اپریل 1915ء راولاکوٹ پونچھ میں پیدا ہوئے ۔ ابتدائی تعلیم آبائی گائوں ہورنہ میرہ سے حاصل کی ، میٹرک کا امتحان اسٹیٹ جوبلی ہائی سکو ل پونچھ سے پاس کیا ۔ اسلامیہ کالج لاہور سے بی اے کرنے کے بعد قانون کی ڈگری لنکن ان برطانیہ سے حاصل کی ۔ 1943میں وہ میرپور میں پبلک پراسکیوٹر تعینات ہوئے ۔1945میں اسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل کے عہدے پر تعینات ہوئے ۔1946میں مسلم کانفرنس کے ٹکٹ پر پہلی مرتبہ ممبر اسمبلی منتخب ہوئے ۔ 1947میں آپ ہی کی ولولہ انگیز قیادت میں کشمیری عوام نے ڈوگرہ مظالم کے خلاف مسلح جدوجہد کا آغاز کیا ۔19جولائی 1947کو سردار محمدابراہیم خان کے گھر سری نیگر میں قرار داد الحاق پاکستان منطور ہوئی ،24اکتوبر 1947کو آپ انقلابی حکومت کے بانی صدر منتخب ہوئے ،1948میں ڈیفنس کونسل آف پاکستان نے آپ کے سنہرے کارناموں کی بدولت آپ کو غازی ملت کے خطاب سے نوازا ۔تاریخ کے اوراق میں پہلا کشمیری بیرسٹر،32سال کی عمر میں اقوام عالم کا پہلا نو عمر ترین صدرریاست اور 85سالہ معمر ترین صدر ہونے کے علاوہ 1948میں کشمیر کا مسئلہ سیکورٹی کونسل میں بھرپور انداز میں اٹھانے کا اعزاز بھی آپ ہی کے حصے میں آیا ۔ سردار محمد ابراہیم خان نے دور اندیشی کا ثبوت دیتے ہوے معاہدہ کراچی کیا جس میں گلگت بلتستان کو انتظامی بنیادوں پر پاکستان کے سپردکیاگیا۔ سردار محمد ابراہیم خان نے ریاستی تشخص کو پامال ہونے سے ہمیشہ بچایا ۔وہ پہلی مرتبہ 24اکتوبر 1947کو بانی صدر آزادکشمیر منتخب ہوئے ۔دوسری مرتبہ 13اپریل 1957کو ، جبکہ تیسری مرتبہ 5جون 1975کو ، چوتھی مرتبہ 25اگست 1996کو انہوں نے صدرریاست کی حیثیت سے حلف اٹھایا ۔کشمیریوں کے یہ عظیم رہنما غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان 31جولائی 2003کو کشمیری قوم کو سوگوار چھوڑکر اس دنیا فانی سے کوچ کر گئے ۔یکم اگست کو بروز جمعتہ المبارک انہیں سپردخا ک کر دیاگیا ان کی نماز جنازہ ایک مرتبہ اسلام آباد ، دوسری مرتبہ صابر شہید اسٹیڈیم راولاکوٹ اور تیسری مرتبہ آبائی گائوں کوٹ متے خان میں ادا کی گئی ۔ سردار محمد ابراہیم خان چار مرتبہ آزادکشمیر کے صدر رہے ، کئی بار جیل میں بھی گئی ، مارشل لاء دور میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں ۔غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان کی طرح کیپٹین حسین خان شہید جن کی قیادت میں مسلح جدوجہد کی صورت میں یہ خطہ آزاد ہوا بھی کشمیری قوم کے ہیرو ہیں ۔1947کے جنگ آزادی میں سردار محمد ابراہیم خان کی سیاسی قیادت میں تحریک شروع ہوئی تھی وہاں عسکری محاذوں پر کیپٹن حسین خان شہید نے جواں مردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈوگرہ فوج کو مار بھگایا اور خود جام شہادت نوش کیا ۔جنگ آزادی کی تحریک منظم کرنے میں حسین خان شہید کا اہم کردار رہا ہے ۔انہوں نے ٹھوس منصوبہ بندی اور کمال حکمت عملی سے تمام محاذوں پر اپنی قیادت میں اس طرح جنگ شروع کروائی کہ بالا آخر یہ خطہ جسے آزادکشمیر کہتے ہیں آزاد ہوا ۔جہاں ہم آزادی کا سانس لے رہے ہیں ۔اگر اس وقت کیپٹن حسین خان شہید جنگ آزاد ی کی قیادت اپنے ہاتھ میں نہ لیتے اور ٹھوس منصوبہ بندی کے تحت جنگ شروع نہ ہوتی تو شاہد آزاد کشمیر کا یہ خطہ آج تک غلام رہتا ،کیپٹن حسین خان شہید کی دلیرانہ ، جرات مندانہ اور کمال حکمت عملی کا نتیجہ ہے کہ آج یہ خطہ آزاد ہے
  کشمیر کی خبریں


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کشمیر کے مشہور شخصیات
عبدالرشید ترابی
انوار الحق
ارشد محمود غازی
ریٹائرڈ برگیڈ الطاف حسین طاہر
بریگیڈئیرریٹائرڈ چوہدری شیر احمد خان
کیپٹن حسین خان شہید
چوہدری علی شان سونی
چوہدری اسحاق طاہر
چوہدری محمد اشرف
چوہدری محمد رشید
چوہدری محمد سعید
چوہدری پرویز اشرف
چوہدری طارق فاروق
کرنل ریٹائرڈ وقار احمد نور
دیوان علی چغتائی
ڈاکٹر محمدنجیب نقی خان
ڈاکٹرمصطفی بشیرعباسی
ڈاکٹرقاضی ذوالفقار
حاجی رضوان علی
حاجی سردار محمد یعقوب خان
جمیل احمد جمیل
میاں عبدالوحید
میاں غلام رسول (مرحوم)
مرزا محمد شفیق جرال
مولانا سعید یوسف
مفتی منصور لرحمان
محمد علی شیخ
محمد فرید خان
محمد مقصود شیخ
قاضی ابراہیم چشتی
راجہ فاروق حیدرخان
راجہ محمد خورشید
راجہ محمد یٰسین خان
راجہ مشتاق منہاس
راجہ زوالقرنین خان
صاحبزادہ اشفاق ظفر
سردار عبدالقیوم خان (مرحوم)
سردار عبدالوحید ڈپٹی کمشنر
سردارمیراکبر خان
سردار فاروق احمد طاہر
سردار گل خنداں
سردار اعجاز افضل خان
سردار خالد ابراہیم خان
سردار محمد ابراہیم خان
سردار محمد مسعود خان
سردار قمرالزمان خان
سردار ضیاء القمر
شاہ غلام قادر
بیرسٹر سلطان محمود چوہدری
سید احسان گیلانی

     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved