کابل‘نیٹو فضائی حملے میں خواتین سمیت 30 شہری ہلاک
  4  ‬‮نومبر‬‮  2016     |     اہم خبریں

کابل(روزنامہ اوصاف) افغان صوبہ قندوز میں فضائی بمباری کی وجہ سے خواتین اور بچوں سمیت 30 شہری ہلاک ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق طالبان کے زیراثر افغانستان کے شمالی صوبہ قندوز میں آپریشن کے دوران 2 امریکی فوجی اور 3 افغان اسپیشل فورسز کے اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد نیٹو نے بلاتقریق بمباری کی جس کے نتیجے میں شہری آبادی میں گولے گرنے کے باعث خواتین اور بچوں سمیت 30 افراد ہلاک ہوگئے۔ نیٹو کی بمباری میں عام شہریوں کی ہلاکت کے بعد متاثرہ افراد کے لواحقین کی بڑی تعداد لاشیں لے کر گورنر ہاؤس کے باہر پہنچ گئے اور شدید احتجاج کیا۔ محمود دانش صوبائی ترجمان کا کہنا ہے کہ افغان فورسز اور اتحادی افواج کا قندوز سے طالبان کا قبضہ چھڑانے کے لئے مشترکہ آپریشن جاری ہے جس کے دوران شہری علاقے میں بمباری کے باعث 30 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے جب کہ نیٹو نے ٹوئٹر پر اپنے مختصر بیان میں کہا ہے کہ نیٹو کی بمباری کے نتیجے میں عام شہریوں کی ہلاکت کی تحقیقات کی جائے گی۔دوسری جانب پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ فضائی بمباری کے وقت لوگ اپنے گھروں میں سوئے ہوئے تھے جب کہ ہلاک ہونیوالوں میں کمسن بچے بھی شامل ہیں جن میں 3 ماہ کے بچوں کے علاوہ دیگر بچے بھی شامل ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
50%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
50%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved