پاکستان نے امریکا اورچین سے فوائد حاصل کرنے میں بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا‘ فوربز
  11  جنوری‬‮  2017     |     اہم خبریں
نیویارک(روزنامہ اوصاف) معاشی امور پر نظر رکھنے والے امریکی معتبر میگزین فوربز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے اسٹاک مارکیٹ کے بعد ایک اور میدان میں پڑوسی ملک بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا۔فوربز میگزین کے آرٹیکل پاکستان کی معاشی پالیسیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ اور جغرافیائی سیاست کی کارکردگی ایک ساتھ نہیں چل سکتی لیکن پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ نے بھارتی منڈی کو جہاں پیچھے چھوڑا وہیں پاکستان امریکا اور چین سے فوائد حاصل کرنے میں بھارت سے آگے نکل چکا ہے۔فوربز نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ چین پاکستان میں سی پیک منصوبے پر 46 بلین امریکی ڈالر خرچ کرنے کے علاوہ پاکستان کی انفرااسٹرکچر کمپنیز میں بڑے پیمانے پر سرمایہ لگا رہا ہے جب کہ چین کے لئے بھارت اور پاکستان کو ایک ساتھ مطمئن کرنا آسان نہیں اس لئے اس نے پاکستان کا ساتھ دیا اور نیوکلئیر سپلائر گروپ میں بھارت کی ہمیشہ مخالفت کی۔ اسی طرح مقبوضہ کشمیر کے تنازع پر چین کا پاکستان کی جانب جھکاؤ اور اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 71ویں سیشن میں چینی حکام کی جانب سے پاکستان کے حق میں موقف اختیار کرنا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ بھارت کے مقابلے میں چین پاکستان کا حامی ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
97%
ٹھیک ہے
2%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
2%



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved