گورنر سندھ سعید الزماں صدیقی انتقال کر گئے
  11  جنوری‬‮  2017     |     اہم خبریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )گورنر سندھ سعید الزماں صدیقی انتقال کر گئے۔ ذرائع کے مطابق گورنر سندھ سعید الزمان صدیقی کراچی میں انتقال کے گئے ۔ وہ 1937کو بھارتی شہر لکھنو میں پیدا ہوئے اور حال میں ہی گورنر سندھ تعینات ہوئے تھے۔ وہ سندھ کے 30ویں گورنر تھے۔ صدر ،وزیر اعظم ، آصف زرادری، بلاول بھٹو ودیگر اہم سیاسی رہنمائوں نے گورنر سندھ کے انتقال پر گہرے رنج کا اظہار کیا ہے۔دو ماہ پہلے سندھ کا اکتیسواں گورنر مقرر کرنے پر سابق چیف جسٹس سعید الزماں صدیقی نے گیارہ نومبر کو عہدے کا حلف اٹھایا1954ء میں انہوں نے جامعہ ڈھاکا سے انجنیئرنگ میں گریجویشن کی۔ جامعہ کراچی سے 1958ء میں وکالت کی تعلیم حاصل کی۔پانچ نومبر انیس سو نوے کو چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ مقررہوئے۔ تیئس مئی انیس سو بانوے کو انہیں سپریم کورٹ کا جج مقرر کر دیا گیا۔ یکم جولائی 1999ء سے 26 جنوری 2000ء تک چیف جسٹس آف پاکستان رہے۔ وہ پاکستان کے پندرہویں چیف جسٹس تھے۔ جسٹس سعید الزماں صدیقی کو جنرل پرویز مشرف کے پی سی او کے تحت حلف اٹھانے سے انکار پر عہدے سے ہٹا دیا گیا تھا۔ جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی گورنر کا حلف اٹھانے کے بعد ایک ماہ تک ہسپتال زیرعلاج رہے اور ڈسچارج ہونے کے باوجود ان کی طبعیت سنبھل نہ سکی۔ گورنر کو نجی اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے اور اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ گورنر سندھ کی وفات پر صدر ممنون حسین، وزیراعظم نواز شریف، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیراعلیٰ شہباز شریف، سابق صدر آصف زرداری، بلاول بھٹو، عمران خان، سراج الحق اور دیگر رہنماؤں نے گہرے رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved