سعید الزمان کا زیادہ تر وقت گورنر ہائوس کی بجائے ہسپتال میں گزرا
  11  جنوری‬‮  2017     |     اہم خبریں
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)سعید الزمان صدیقی پنی وفات سے ٹھیک دو ماہ قبل گورنر سندھ تعینات ہوئے تھے۔ اور یہ تمام عرصہ زیادہ تر وقت انھوں نے گورنر ہائو س کی بجائے ہسپتال میں گزارا۔ ان کی گورنر کے عہدے پر تعیناتی کے موقع پر کئی سیاسی حلقوں باالخصوص سیاسی جماعتوں نے تنقیدی آراکا اظہار کیا تھا جس میں ان کی ضعیف العمری اور بیماری کے باوجود انھیں سندھ جیسے امن و امان جیسے مسائل سے دوچار صوبے کی ذمہ داری سونپے جانے پر وفاق کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔کئی اپوزیشن رہنمائوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ایک انتہائی بزرگ اور بیمار شخص کو گورنر کے عہدے پر تعینات کرنے کے اقدام کا مقصد نواز شریف پر عدالت میں بحیثیت جج کرم نوازیوں اور احسانات کا بدلہ اتارنے کے سوا کچھ بھی نہیں۔ خیر اب وہ تمام سوالات وہ شکوک و شبہات وہ قیاس آرائیاں غلط نہ ہونے کے باوجود اپنی جگہ قائم ہیں اور خبر یہ ہے کہ سعید الزمان صدیقی 79برس کی عمر میں دار فانی سے کوچ کر گئے ہیں۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved