سعد رفیق کی جماعت اسلامی کو سیاسی اتحاد کی پیشکش
  11  جنوری‬‮  2017     |     اہم خبریں
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے جماعت اسلامی پاکستان کو آئندہ عام انتخابات میں سیاسی اتحاد قائم کرنے کیلئے ابھی سے ن لیگی قیادت کے ساتھ مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہاہے کہ انتخابات میں صرف اڑھائی سال رہ گئے جو اڑھائی مہینوں کی طرح گزر جائیں گے ابھی سے معاملات طے کرنے کا آغازکرنا ہوگا ورنہ ماضی کی طرح آخری دو تین مہینوں میں بات بننے سے رہ سکتی ہے،امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے سعد رفیق کی آفر کا براہ راست جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی آئندہ عام انتخابات میں نظریہ پاکستان پر یقین رکھنے والوں اور کرپشن سے پاک افراد کے ساتھ سیاسی اتحاد بناسکتی ہے۔بدھ کو دونوں رہنما یہاں ایوان اقبال میںادارہ فکر وعمل کے زیراہتمام سابق امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد کی یاد میںمنعقدہ سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی پروفیسرخورشید احمد،اسد اللہ بھٹو،قاضی حسین احمد کے فرزند اور ملی یکجہتی کونسل کے نائب صدر آصف لقمان قاضی سمیت دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور قاضی حسین احمد کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قاضی اتحاد امت کے قائد اور مسلکی و جماعتی اختلافات سے بالاتر شخصیت تھے،آج ان کے مشن پر پہلے سے زیادہ عمل کرنے کی ضرورت ہے،پاکستان کو قاضی حسین احمد کے نظریات پر عمل کرکے ہی موجودہ مسائل سے باہر نکالا جاسکتا ہے۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہاکہ قاضی صاحب نے ساری زندگی ایک دن کی طرح گزاری وہ نہ صرف جماعت اسلامی اور پاکستان کے رہنما تھے بلکہ پورے عالم اسلام کے قائد بھی تھے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
75%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
25%
پسند ںہیں آئی
 




  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved