ترقی کی راہ میں رکاوٹ بننے والے کل قوم کے سامنے جوابدہ ہونگے،نواز شریف
  11  جنوری‬‮  2017     |     اہم خبریں

چکوال (مانیٹرنگ ڈیسک )وزیر اعظم میاں نواز شریف کا کہنا ہے کہ ملک کی ترقی کے راستے میں رکاوٹ بننے والوں کو کل قوم کے سامنے جوابدہ ہونا ہوگا۔ کٹاس راج مندر میں تعمیراتی کام کے افتتاح کی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ میں صرف مسلمانوں کا نہیں بلکہ سب پاکستانیوں کا وزیر اعظم ہوں۔وزیر اعظم نے مزید کہا کہ آج بلوچستان میں سڑکوں کا جال بچھایا جا رہا ہے۔ نئے پاکستان کا نعرہ لگانے والوں کے پاس نعرے کے سوا کچھ بھی نہیں ۔ انھوں نے کہا کہ نیا پاکستان بنانے والے اگر کہیں تو ہم تعمیر و ترقی کے سارے کاموں کی تختیاں بھی ان کے نام کی لگا دیں گے۔انھوں نے مزید کہا خیبر پختونخوا میں تعمیراتی کام ہم کروا رہے ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved