پیپلزپارٹی کوپورے پاکستان میں یکساں مقبولیت حاصل ہے،رہنمائ
  11  جنوری‬‮  2017     |     یورپ
بریڈ فورڈ ( خصوصی رپورٹ: اعجاز فضل سے) پاکستان پیپلز پارٹی بریڈ فورڈ کے سینئر رہنمائوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کا شکار صرف پیپلز پارٹی کی قیادت ہوئی جن کی قربانیوں کے باعث آج ملک میں امن قائم ہورہاہے مسلم لیگ کی لیڈر شپ نے ساڑھے چار سال جھوٹے وعدوں میں گزار دیئے 2017 میں گیس کی لوڈشیڈنگ کا دعویٰ کرنے والے عوام کو بتائیں کہ اب لوڈشیڈنگ کیوں کی جارہی ہے پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو سندھ کی پارٹی کہنے والوں کو 2018 کے قومی انتخابات میں آٹے اور دال کا بھائو معلوم ہوجائے گا۔ پیپلز پارٹی برطانیہ کے سینئر رہنما سابق مشیر حکومت سردار عبدالرحمان خان' سابق لارڈ میئر راجہ غضنفر خالق' سابق ڈپٹی سیکرٹری یو کے پی پی ندیم قیصر' سابق مشیر حکومت چوہدری حق نواز' سینئر رہنما پی پی چوہدری الطاف حسین' سابق پریس سیکرٹری پی پی بریڈ فورڈ چوہدری محمد بشیر' نظریاتی رہنما سعید قریشی' بشارت حسین اور دیگر نے کہا کہ پیپلز پارٹی واحد پاکستان کی سیاسی جماعت ہے جسے پورے پاکستان میں یکساں مقبولیت حاصل ہے پاکستان کے چاروں صوبوں' گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ہماری پارٹی 2018 میں نمایاں کامیابی حاصل کرے گی۔ پی پی رہنمائوں نے کہا کہ ہماری پارٹی میں قیادت کے مسئلے پر کوئی ایشو نہیں ہے پارٹی کے اندر اختلافات جمہوریت کا حسن ہے پی پی رہنمائوں نے پاکستان کی موجودہ صورتحال خاص طو رپر گورنر سندھ سعید الزمان صدیقی کی وفات پر گہرے افسوس کا اظہار بھی کیا اور وفاق سے یہ مطالبہ بھی کیا کہ وزیراعظم سندھ میں گورنر کی تقرری کے سلسلہ میں آئینی ذمہ داریاں پوری کریں وزیراعلیٰ سندھ کو اس حوالہ سے وزیراعظم کو مشاورت کرنی چاہئے سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے وفاق غیر جمہوری فیصلوں سے گریز کرے۔ پی پی رہنمائوں نے کہا کہ گورنر کی تقرری پر وفاق کا حق ہے مگر ملک کا آئین اس حوالے سے وزیراعلیٰ کے کردار کو جو اہمیت دیتا ہے وزیراعظم کو اس کی پاسداری کرنی چاہئے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved