سعودی عرب میں مسجد کے قریب سے کھدائی کے دوران ایسی چیز بر آمد کہ سب دنگ رہ گئے
  11  جنوری‬‮  2017     |     دلچسپ و عجیب

جدہ(روزنامہ اوصاف)سعودی عرب کے شہر جدہ کی ایک تاریخی مسجد کے قریب قدیم کنواں دریافت کیا گیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق تاریخی کنویں کی دریافت کا اعلان سیاحت اور قومی ورثے کیلئے سعودی کمیشن نے کیا۔کنویں کی دریافت معمار مسجد پراجیکٹ پر کام کے دوران ہوئی۔ڈائریکٹر کمیشن محمد العمری کے مطابق کنواں160 سال پرانا بتایا جا رہا ہے۔کنواں مسجد کی مشرقی دیوار سے تقریباً پانچ میٹردور بنا ہوا ہے جو ایک خاص پتھر المنقبی سے بنا ہوا ہے۔اس پتھر سے ماضی میں جدہ میں گھر بنائے جاتے تھے۔کنویں کا قطر دو میٹر کے قریب ہے۔رپورٹ کے مطابق ماضی میں کنویں سے تاریخی معمار مسجد کو پانی فراہم کیا جاتا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطا بق کنواں بر آمد ہونے کے بعد سے کئی لوگ لوگ اس تاریخی کنویں کو دیکھنے آچکے ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
86%
ٹھیک ہے
14%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved