راولا کوٹ،فارورڈ کہوٹہ جانےوالی مسافر بس کھائی میں گرنے سے 6 افراد جاں بحق
  12  جنوری‬‮  2017     |     اہم خبریں
راولا کوٹ(روزنامہ اوصاف) ہجیرہ کے مقام پر مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے خاتون اور بچی سمیت 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔مسافر بس راولپنڈی سے کہوٹہ جا رہی تھی کہ ہجیرہ کے مقام پر موڑ کاٹتے ہوئے پھسلن کے باعث گہری کھائی میں جا گری، حادثے میں خاتون اور بچی سمیت 5 افراد جاں بحق اور 23 افراد زخمی ہو گئے۔ریسکیو کے اہلکاروں اور مقامی افراد نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کے لئے قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کا تعلق فارورڈ کہوٹہ سے ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
33%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
33%
پسند ںہیں آئی
33%



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved