راحیل شریف یہ کام پو را کیئے بغیر سعودی عرب نہیں جائینگے
  12  جنوری‬‮  2017     |     اہم خبریں

راولپنڈی (روز نامہ اوصاف) نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کار امجد شعیب کا کہنا تھا کہ حال ہی میں میری راحیل شریف سے بات ہوئی ۔ جس میں انہوں نے مجھے کہاکہ اسلامی فوجی اتحاد کی سربراہی سے متعلق میرے بارے میں میڈیا میں جو بھی باتیں ہوئیں اور جو غلط بیانی کی گئی اس پر مجھے شدید دکھ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ کسی نے میرے متعلق کچھ کہا اور کسی نے ریمارکس لکھے کہ میں ریالوں کے لیے بک گیا ۔امجد شعیب نے بتایا کہ راحیل شریف اپنے متعلق میڈیا پر چل رہی باتوں پر نہایت افسردہ ہیں۔ امجد شعیب کا کہنا تھا کہ اس اتحاد سے متعلق کسی کو کوئی علم نہیں اور بغیر کچھ بھی جانے ہر ایک نے بیانات دینا شروع کر دئے ہیں، اس تمام تر معاملے کا ملبہ راحیل شریف پر ڈالنے کی کوشش کی گئی، جو کہ قابل مذمت ہیں۔ امجد شعیب نے کہا کہ یہ تمام تر کنفیوژن ہمارے وزیر دفاع کے بیان کی وجہ سے پیدا ہوئی ، ان کے بیان کی وجہ سے میڈیا میں سمجھا گیا کہ یہ کا م ہو چکا ہے ۔ راحیل شریف نے مجھ سے یہ بھی کہا کہ میں نے تو ملک کی خاطر یہ سارا کام کیا ، اگر حکومت اجازت دے گی تو ہی میں سعودی عرب جاؤں گا ورنہ نہیں۔امجد شعیب نے بتایا کہ حکومت کی اجازت کے باوجود اگر راحیل شریف کی اپنی تین شرائط کو پورا نہ کیا گیا تب بھی وہ اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ کی کمان نہیں سنبھالیں گے۔ اس سے قبل ایک نجی ٹی وی چینل پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے امجد شعیب نے بتایا تھا کہ سابق آرمی چیف نے اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ کا عہدہ قبول کرنے سے قبل سعودی عرب کے سامنے 3 شرائط رکھی تھیں۔ان میں سے سب سے اہم شرط یہ تھی کہ اس اتحاد میں ایران کو بھی شامل کیا جائے۔ دوسری شرط یہ تھی کہ وہ کسی کی کمان کے انڈر کام نہیں کریں گے۔ جبکہ تیسری شرط یہ تھی کہ وہ اسلامی ممالک میں مصالحت کار کا کردار ادا کریں گے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved