داڑھی کٹوانے سے انکار، مسلمان طالبعلم کو باکسنگ مقابلے سے روک دیا گیا
  12  جنوری‬‮  2017     |      سپورٹس
ممبئی (روزنامہ اوصاف) ممبئی یونیورسٹی نے ایک مسلمان طالبعلم کو باکسنگ مقابلہ میں شرکت سے روک دیا کیونکہ اس نے داڑھی کٹوانے سے انکار کر دیا تھا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سید عمران ممبئی کے جی آر پاٹل کالج میں زیر تعلیم ہے۔ اس نے گزشتہ پیر کو باکسنگ مقابلہ میں حصہ لینے کیلئے اپلائی کیا تاہم یونیورسٹی حکام نے یہ کہتے ہوئے اسے روک دیا کہ پہلے وہ داڑھی کٹوائے، بصورت دیگر وہ مقابلے میں حصہ نہیں لے سکے گا۔انڈین میڈیا کے مطابق یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے انٹرنیشنل باکسنگ کے قانون کا حوالہ دیا گیا ہے۔ دوسری جانب سید عمران علی کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ سات سال سے ریاستی سطح سے لے کر قومی سطح تک کے کراٹے، ٹیكواندو اور کک باکسنگ مقابلوں میں حصہ لیتے آ رہے ہیں، لیکن ان کی داڑھی کبھی کوئی مسئلہ نہیں بنی۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
100%
پسند ںہیں آئی
 




  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved