سابق وزیراعظم مشکل میں آسکتےہیں
  12  جنوری‬‮  2017     |     پاکستان
اسلام آباد(روزنامہ اوصاف) انسداد منشیات عدالت کی جج ارم نیازی نے ایفیڈرین کوٹہ کیس کی سماعت کی ۔سابق وفاقی وزیرمخدوم شہاب الدین اورعلی موسیٰ گیلانی عدالت میں پیش ہوئے ۔انسداد منشیات عدالت نے ایفی ڈرین کیس میں سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کے بیٹے علی موسیٰ گیلانی سمیت دیگر ملزمان پرفرد جرم عائد کرنے کیلئے چھبیس جنوری کی تاریخ مقرر کردی ۔ملزمان کے وکیل کا کہنا تھا کہ ایفیڈرین منشیات کی تعریف میں نہیں آتی۔فرد جرم کس قانون کے تحت عائد کی جائےگی۔اس پرفاضل جج نے کہاکہ فردجرم عائدکرناعدالت کا کام ہے،فرد جرم عائد کریں گے۔فاضل جج نےکہاکہ اعتراض ہواتوچیلنج کرلیجئےگا۔عدالت نے ملزمان پرفرد جرم عائد کرنے کیلئے چبھیس جنوری کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...

  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved