مجھ سمیت انڈسٹری کا کوئی اداکار سلمان سے مقابلہ نہیں کرسکتا، شاہ رخ کا اعتراف
  12  جنوری‬‮  2017     |      شوبز

ممبئی(روزنامہ اوصاف) بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان نے اعتراف کیا ہےکہ باکس آفس پر سلمان خان سے مقابلہ نہیں کرسکتا بلکہ انڈسٹری کا کوئی بھی اداکار سلمان سے مقابلہ کرنے کی ہمت نہیں رکھتا۔بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کواداکاری کے ساتھ ساتھ باکس آفس کا بھی کنگ کہا جاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ سلمان خان بھی متعدد بار کنگ خان سے باکس آفس پر مقابلے میں اپنی شکست تسلیم کرچکے ہیں لیکن اب پہلی بار شاہ رخ خان نے باکس آفس پر مقابلے میں شکست کو تسلیم کرلیا ہے۔شاہ رخ خان کا اپنے انٹرویو میں کہنا تھا کہ دپیکا پڈوکون، کترینہ کیف اور پریانکا چوپڑا آج کچھ اداکاروں سے زیادہ معاوضہ وصول کرتی ہیں جس کی وہ اہل ہیں لیکن ان کے میرے اور سلمان سے زیادہ کمائی کا علم نہیں۔ شاہ رخ خان کا سلمان سے باکس آفس پر مقابلے کے سوال پرکہنا تھا کہ باکس آفس پر سلمان خان سے مقابلہ نہیں کرسکتا بلکہ انڈسٹری کا کوئی بھی اداکار سلمان سے مقابلہ کرنے کی ہمت نہیں رکھتا ہے۔واضح رہے کہ شاہ رخ خان نے سلمان خان کی فلم ’’سلطان‘‘ سے باکس آفس پر مقابلے کے باعث اپنی فلم’’رئیس‘‘ کی تاریخ 6 جولائی سے بڑھا کر 25 جنوری رکھی تھی۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved