پا نامہ کیس معا ملہ ، سپریم کو رٹ نے نواز شریف پر بم گرا دیا
  12  جنوری‬‮  2017     |     اہم خبریں

اسلام آباد(روز نامہ اوصاف) پاناما کیس کی سماعت آج بھی سپریم کورٹ میں جاری ہے ۔ دوران سماعت بنچ نے ریمارکس دیئے ہیں کہ نواز شریف کی وضاحت سے مقدمہ کلیئر نہیں ہوتا ۔ وزیراعظم کے وکیل کو عدالت کو مطمئن کرنا ہوگا۔ وزیر اعظم کے وکیل مخدوم علی خان نے اپنے دلائل میں کہا کہ وزیراعظم پر ٹیکس چوری کا الزام عائد کیا گیا، الزام میں کہاگیا کہ حسین نواز نے باپ کو رقم تحفے میں دی، موقف اختیار کیاگیا کہ تحائف دینے والے کا ٹیکس نمبر موجود نہیں حالانکہ حسین نواز کا ٹیکس نمبر موجود ہے اور عمران خان کے وکیل نعیم بخاری نے بھی عدالت میں تسلیم کیاکہ حسین نواز کا ٹیکس نمبر موجود ہے۔ یہ بھی کہا گیا کہ مریم نواز والد کے زیر کفالت ہیں۔ کہا گیا کہ وزیر اعظم اثاثے ظاہر نہ کرنے پر رکن پارلیمنٹ رہنے کے اہل نہیں رہے۔وزیر اعظم کے وکیل نے ان کا قوم سے خطاب عدالت میں پڑھ کر سناتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کا کسی آف شور کمپنی سے تعلق تھا اور نا ہے۔واضح رہے کہ انور ظہیر جمالی کی ریٹائرمنٹ کے بعد سے سپریم کورٹ میں پانامہ لیکس کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر صبح 9:30سے دوپہر 1:00بجے تک جاری رہتی ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
75%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
6%
پسند ںہیں آئی
19%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved