امریکا سمیت 80 ممالک کےلیے ویزہ ختم
  12  جنوری‬‮  2017     |     سائنس/صحت
منسک(روزنامہ اوصاف) مشرقی یورپی ملک بیلا روس نے یورپی یونین ممالک اور امریکا سمیت 80 ممالک کے لئے 5 دن سے مختصر قیام کے ویزے کی پابندی ختم کر دی ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر الیکزینڈر لوکا شینکو نے اس فیصلے پر دستخط کر دیے ہیں جس پر ایک ماہ بعد عمل درآمد شروع ہوگا۔بتایا گیا ہے کہ اس سہولت کا اطلاق بیلا روس میں فضائی راستے سے آمد پر ہوگا۔ان ممالک میں یورپی یونین،امریکا، انڈونیشیا ،چین ،ویت نام اور برازیل سمیت 80 ممالک شامل ہیں۔واضح رہے کہ بیلاروس کی سیاحت کے لیے ترک شہریوں پر ویزے کی پابندی نہیں ہے۔بیلا روس کافی عرصے سے روس کی بالا دستی ختم کرنے کے لیے یورپ سے قریبی تعلقات قائم کرنے کی جستجو میں مصروف ہے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
75%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
25%



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved