پاکستانی سیاستدان نے امریکہ کو ایٹمی اثاثوں تک رسائی کی پیشکش کر دی ہے ، قوم کیلئے انتہائی خوفناک خبر
  16  فروری‬‮  2017     |     اہم خبریں

اسلام آباد (روز نامہ اوصاف) پاکستان کے معروف صحافی اور تجزیہ نگار ڈاکٹر شاہد مسعود نے انکشاف کیا ہے کہ ایک پاکستانی سیاستدان نے امریکہ کی ایک اہم شخصیت سے پاکستان کے دورہ کے دوران بات کی اور ان سے درخواست کی کہ مجھے پاور میں لایا جائے اور میں بدلے میں پاکستان کے جوہری ہتھیاروں تک آپ کو رسائی دوں گا۔ ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ امریکی شخصیت جب پاکستان کا دورہ مکمل کر کے واپس امریکہ گئے تو میری واشنگٹن میں ان سے ملاقات ہوئی ۔انہوں نے بتایا کہ وہ پاکستان میں سرکاری دورے پر موجود تھے ۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے بتایا کہ اس امریکی شخصیت کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ ان کا زیادہ تر تعلق پینٹا گون سے ہے۔مزید برآں ان کی اہمیت یہ ہے کہ ان کی وجہ کئی ممالک کی حکومتیں بھی گری ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
16%
ٹھیک ہے
8%
کوئی رائے نہیں
4%
پسند ںہیں آئی
73%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved