پاکستان کا بھارت میں ہونے والی دو روزہ سپیکرز کانفرنس سے بائیکاٹ
  16  فروری‬‮  2017     |     اہم خبریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے گزشتہ نومبر میں اسلام آباد میں ہونے والی سارک کانفرنس میں بھارت کی عدم شرکت کا حساب چکتا کر دیا ۔پاکستان نے بھارت میں ہونے والی جنوبی ایشیائی ممالک کی 2روزہ سپیکرز کانفرنس کا بائیکاٹ کر دیا ۔ یہ کانفرنس 18فروری سے بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں شروع ہوگی ۔کانفرنس کا مقصد جنوبی ایشیا میں غربت ،ترقی ،ماحول کے خدشات کا جائزہ لینا اور ان کے حوالے سے اقدامات کرنا ہے ۔سپیکر ایاز صادق نے اس سلسلے میں بھارت کی جانب سے ملنے والی دعوت کو رد کر دیا ۔پاکستان کی جانب سے بھارتی کانفرنس کے بائیکاٹ سے ہندوستان کا دنیا بھر میں سبکی کا سامنا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے مابین تعلقات گزشتہ کئی ماہ سے کشیدہ ہیں اور بھارت کی جانب سے پاکستانی سرحد پر کئی بار سیز فائر کی خلاف ورزیاں بھی کی جاتی رہی ہیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
91%
ٹھیک ہے
4%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
5%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved