پاک افغان بارڈر،ایف سی چیک پوسٹ پردہشتگردوں کا حملہ
  17  فروری‬‮  2017     |     اہم خبریں

طورخم (روزنامہ اوصاف)افغانستان بھی بھارت کے نقش قدم پر چلنے لگا،دہشت گردوں نے افغانستان سے شرانگیزی پھر شروع کردی ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری کردہ بیان کے مطابق خیبر ایجنسی میں فرنٹیئر کوربارڈر پوسٹ پرافغانستان سے حملہ کیا گیا جس سے دو ایف سی اہلکار زخمی ہو گئے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی اہلکاروں نے سرحد پار سے دہشتگرد حملے کا بھرپور جواب دیا۔ جوابی کارروائی میں6 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے۔واضح رہے کہ ملک میں دہشتگردی کی نئی لہر اور گزشتہ روز لعل شہباز قلندر کے مزار پر دہشتگردی کے بعد سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر خیبر ایجنسی میں پاک افغان بارڈر طورخم گیٹ کو بھیغیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس بات کی تصدیق کی ہے۔ سماء


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
87%
ٹھیک ہے
2%
کوئی رائے نہیں
2%
پسند ںہیں آئی
9%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved