سہون دھماکا کیسے ہوا؟ شواہد مل گئے
  17  فروری‬‮  2017     |     اہم خبریں

دادو(روزنامہ اوصاف)گزشتہ روزسہون میں درگاہ لعل شہبازقلندرپردھماکا کیسے ہوا؟ قانون نافذ کرنےوالے اداروں کو شواہد مل گئے۔ خود کش بمبار جب درگاہ میں داخل ہوا تو بجلی نہیں تھی۔تفتیشی ذرائع کے مطابق خودکش حملہ آور درگاہ میں گولڈن گیٹ سے داخل ہوا۔ درگاہ میں شام پونے سات بجے لوڈ شیڈنگ کے باعث بجلی جاتی ہے۔ ممکنہ طور پرحملہ آوراسی وقت داخل ہوا جب لائٹ نہیں تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خود کش حملہ آورجب برقعہ پہن کردرگاہ میں داخل ہوا تو لیڈی سرچر موجود نہیں تھی۔ مبینہ خودکش حملہ آور راہداری سے ہوتا ہوا سیدھا مزار میں داخل ہوگیا اور قبر کے دوسری طرف خود کو دھماکے سے اڑایا۔دھماکا شام چھ بج کر پچپن یا ستاون منٹ پر ہوا جب درگاہ میں لائٹ نہیں تھی۔ دھماکا ہوتے ہی تین سو سے چار سو میٹر کے دائرے میں انسانی اعضا اور اشیا بکھر گئیں۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
100%


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved