دہشتگردوںکو دیکھتےہی گولی ماردی جائے،آرمی چیف جنرل قمرباجوہ
  17  فروری‬‮  2017     |     اہم خبریں
راولپنڈی(روزنامہ اوصاف)قوم کےخون کےایک ایک قطرےکافوری حساب لیں گے.اب کسی کےلیےتحمل کی پالیسی نہیں اپنائیں گے.آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں سے فوری انتقام لیا جائے گا۔کسی دہشت گرد کے لیے کوئی معافی نہیں۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے سکیورٹی فورسز کو ہدایات جاری کیں ہیں کہ دہشتگردوں کےخلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے دیکھتے ہی موقع پر گولی مارد ی جائے۔ آرمی چیف نے لعل شہبازقلندرکے مزارمیں دھماکےکی شدید مذمت کی ہے. انہوں نے سیہون شریف میں فوری امدادی کارروائیوں کی ہدایت بھی کی ہے۔آرمی چیف نے زخمیوں کی فوری مدد کی ہدایت کی ہے,فوج اوررینجرز کے دستے جائےوقوعہ روانہ ہو گئے ہیں.سی ایم ایچ حیدرآبادمیں زخمیوں کوطبی امداد فراہم کرنے کیلئےتمام انتظامات مکمل کر لیے گئےہیں۔ لعل شہباز قلندر کے مزار کے احاطے میں خود کش دھماکے سے70سے زائدافراد شہید ہو گئے ہیں۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
79%
ٹھیک ہے
16%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
5%





آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved