افغانستان سے29دہشتگرد پاکستان میں داخل ہونے کی اطلاع،الرٹ جاری
  17  فروری‬‮  2017     |     اہم خبریں
پشاور (روزنامہ اوصاف)دہشت گردی کی حالیہ لہر ،افغانستان سے29دہشت گرد وں کے داخل ہونے کی اطلاعات پرخیبرپختونخوا میں الرٹ جاری کردیا گیا۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق افغانستا ن سے دہشت گردوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ،دہشت گرد پشاور،چارسددہ،نوشہرہ، صوابی میں اہم مقامات کونشانہ بنا سکتے ہیں۔ذرائع کے مطابق افغان خفیہ ایجنسی پاکستان میں دہشت گردی کے لئے سرگرم ہے، 29 حملہ آوروں کے داخلے کی اطلاعات موصول ہونے کے بعد الرٹ جاری کردیا ہے اورتمام حساس مقامات کی سیکورٹی کومزید سخت کرنے کاحکم دیدیا ہے۔دہشت گرد سرکاری مقامات، پبلک مقامات،امام بارگاہوں اوردیگر اہم مقامات کونشانہ بناسکتے ہیں، سیکورٹی اداروںنے خیبرپختونخوا پولیس کوتمام صورتحال سے آگاہ کردیا ہے،خیبرپختونخو ا پولیس نے تمام متعلقہ اداروں کوالرٹ جاری کردیا ہے-

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
20%
ٹھیک ہے
40%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
40%




  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved