بم دھماکے ،وزیرداخلہ نے خاموشی کیوں اختیار کررکھی ہے،قمرزمان کائرہ
  17  فروری‬‮  2017     |     اہم خبریں
لاہور (روزنامہ اوصاف) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنمااور سابق وفاقی وزیر قمرالزمان کائرہ نے کہاہے کہ دہشتگردی کے خاتمے کے دعوے کدھرگئے؟صوبائی وزیرقانون رانا ثناءاللہ وزیرلاقانونیت بن چکے ہیں۔ اگر حکومت عملی طور پر کام کرنا چاہتی ہے تو پھر دہشتگردوں کے سہولت کاروں سے جان چھڑوائے۔سیاسی مخالفین کے خلاف کئی کئی گھنٹوں کی پریس کانفرنسیں کرنے والے وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے خاموشی کیوں اختیار کررکھی ہے۔لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے قمرالزامان کائرہ نے کہا کہ فوجی عدالتوں میں توسیع پر حکومت کے ساتھ تحفظات ہیں جب بھی ملک میں قوانین بنے۔ پیپلزپارٹی کے خلاف بنے۔ درگاہوں پر دہشتگردی فرقہ وارانہ لہر کو آواز دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت دعوے کر رہی تھی کہ ملک میں داعش کا وجود نہیں ہے جو اس کے سرغنہ تھے مارے گئے۔قمر الزمان کائرہ نے کہا کہ جب بھی پیپلز پارٹی سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کر تی ہے ملک میں بم پھٹنا شروع ہو جاتے ہیں۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
63%
ٹھیک ہے
6%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
31%



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





 انٹر نیٹ کی دنیا میں سب سے زیادہ پڑھے جانے والے مضا مینں
loading...
loading...


آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved