آئندہ اجلاس میں وزرا ء نہ آئے تو میں بھی نہیں آو¿نگا ،چیئرمین سینیٹ کا انتباہ
  17  فروری‬‮  2017     |     اہم خبریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) سینٹ میں اپوزیشن نے امریکہ کی طرف سے 7 مسلمان ممالک کے شہریوں پر سفری پابندی کے حوالے سے تحریک التواءکی منظوری کے معاملہ کا جواب نہ دیئے جانے پر ایوان سے واک آﺅٹ کیا جبکہ چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ ایوان کے ایجنڈے میں شامل امور کا جواب دینے کے لئے وزراءکو موجود ہونا چاہئے، اس سلسلے میں سنجیدگی نظر نہیں آتی، یہ سلسلہ جاری رہا تو آئندہ اگر سینیٹ کا اجلاس طلب بھی کیا گیا تو میں اجلاس نہیں بلاﺅں گا۔ جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں چیئرمین سینیٹ نے سینیٹر اعظم سواتی اور سسی پلیجو کی تحریک التواءکی منظوری کے معاملہ پر محرکین کے اظہار خیال کے بعد متعلقہ وزیر کی طرف سے اس پر اعتراض کے حوالے سے دریافت کیا تو وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ یہ معاملہ وزارت داخلہ سے متعلق ہے، چیئرمین نے کہا کہ جمعرات کو بھی وزارت داخلہ کے حوالے سے ایک معاملہ اٹھایا گیا تھا اس کا جواب دینے کے لئے متعلقہ وزیر موجود نہیں تھے، وزیر قانون بعد میں انہیں بلا کر لائے، آج پھر وہی معاملہ ہے۔ ہمیں سنجیدگی نظر نہیں آ رہی، یہ سلسلہ جاری رہا تو آئندہ صدر مملکت نے سینیٹ کا اجلاس طلب بھی کیا تو میں اجلاس نہیں بلاﺅں گا۔سینیٹ کے ارکان نے امریکہ کی طرف سے 7 مسلمان ممالک کے شہریوں پر سفری پابندی کے حوالے سے تحریک التواءکی منظوری کے معاملہ کا جواب نہ دیئے جانے پر ایوان سے واک آﺅٹ کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے بھی اس حوالے سے ناراضگی کا اظہار کیا ۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved