غلام مہدی حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کرگئے
  17  فروری‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

اسلام آباد(اوصاف نیوز)علاقہ گلتری خاص کے وزیر خاندان کے معروف سیاسی و سماجی شخصیت وزیر غلام مہدی حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کرگئے۔مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں نے آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سکردو کشمراہ کے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔نمازہ جنازہ میں سینکڑوں کی تعداد میں سیاسی و سماجی افراد نے شرکت کی۔مرحوم کی نماز جنازہ معروف عالم دین علامہ شیخ محمد ابراہیم صابری نے پڑھائی۔مرحوم کی عمر تقریبا پچاس سال تھی، مرحوم نے پسماندگان میں چار بیٹے،ایک بیٹی اور یک بیوہ کو سوگوارچھوڑا ہے۔تفصیلات کے مطابق علاقہ گلتری کے وزیر خاندان کے معروف سیاسی وسماجی شخصیت وزیر غلام مہدی حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کرگئے۔مرحوم گذشتہ ایک ماہ سے نجی امور کی انجام دہی کیلئے اسلام آباد میں قیام پزیر تھے، گذشتہ ہفتے کاروباری امور کے سلسلے میں گجرانوالہ گئے تھے جہاں ان پر اچانک ہارٹ اٹیک کا حملہ ہوا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ہارٹ اٹیک کے فورا بعد ان کے ساتھیوں نے انہیںطبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے اور اس جہان فانی سے کوچ کرگئے۔مرحوم کو اسی روز وہاں سے سکرود لایا گیا جہاں کشمراہ کیآبائی قبرستان میں ان کی تدفین کی گئی۔مرحوم کا تعلق علاقہ گلتری خاص کے معروف وزیر خاندان سے تھا اور علاقہ کی تعمیر و ترقی اور تعلیم کے فروغ میں ان کا اہم کردار تھا، مرحوم گذشتہ تیس سالوں سے سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن سے بھی وابسطہ تھے ۔مرحوم روزنامہ ایکسپرس کے سینئر رپورٹروزیر شبیر حسین کے چچا تھے۔ حمرحوم ہر دلعزیزانسان،انتہائی نڈر اور بے باکانسان تھے ان کی اچانک وفات سے علاقہ گلتری، خاص طور پر وزیر خاندان ایک عظیم انسان و سیاسی و سماجی شخصیت سے محروم ہوگئے۔ علاقہ کی سیاسی و سماجی افراد نے ان کی اچانک وفات کو علاقہ کیلئے ناقابل تلافی نقصان قرار دیا ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
رپورٹر   :  


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved