دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا،پروفیسرمسعوداختر
  17  فروری‬‮  2017     |     یورپ

لو ٹن (شیر ا ز خا ن )خان الحرا ایجوکیشنل اینڈ کلچر سنٹر لوٹن کے ڈائریکٹر پروفیسر مسعود اختر ہزاروی نے خطبہ جمعہ کے دوران خطاب کرتے ہوئے لاہوراورلعل شہبا ز قلند ر کے مزار پر دھماکوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا۔ اسلام امن و سلامتی کا مذہب ہے جو کسی بھی بے جرم و خطا کی جان لینے کی اجازت نہیں دیتا ۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم فوج کے ساتھ ایک سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہے۔ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔ حکومت وقت کو بھی مصلحتوں سے بالا تر ہو کر عوام کے جان و مال کی حفاظت کی ذمہ داری کو پورا کرناچاہئے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved