ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے نا قابل یقین اعلان کر دیا
  17  فروری‬‮  2017     |     گلگت بلتستان
گلگت (اوصاف نیوز)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاہے کہ مفاد عامہ اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے دیئے جانے والے احکامات اور ہدایات کے حوالے سے تمام محکموں سے 5مارچ کے بعد جامعہ بریفنگ لی جائے گی۔ صوبے میں وسائل کی کمی نہیں منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانا اور عوامی مفاد کے منصوبوں کے ثمرات کو حقیقی معنوں میں عوام تک پہنچانا چیلنج ہے اداروں کی استعداد کار میں اضافہ، مانیٹرنگ اور منصوبوں کے ثمرات کو عوام تک پہنچانے کیلئے جامعہ منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ حکومتی اقدامات کی وجہ سے صحت کے شعبے میں بہتری آئی ہے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی مفت کی گئی ہے حکومتی پالیسی کی وجہ سے دیگر صوبوں سے ڈاکٹرز گلگت بلتستان میں خدمات سرانجام دینے آرہے ہیں۔ ہسپتالوں کی حالت بہتر بنانے اور صفائی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاہے کہ ہسپتالوں میں انتظامی امور کی منظم انداز میں انجام دہی کو یقینی بنانے کیلئے ہسپتالوں میں ڈی ایم ایس (ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ) کی آسامیوں پر ڈسٹرکٹ مینجمنٹ سروسز کے آفیسران کی تعیناتی زیر غور ہے۔ صوبے میں ہیلتھ کیئر کونسل کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے عوامی مفاد عامہ اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے دیئے جانے والے احکامات پر عملدرآمد کے بارے میں بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ صوبے کیی تعمیر و ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے ابھی بہت کام کرنا باقی ہے جس کیلئے حکومت تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے تعمیر و ترقی کے حوالے سے مثبت تجاویز کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ دریا کے کنارے گرین ریور بیلٹ کی تعمیر کیلئے احکامات دیئے گئے ہیں جس کیلئے کاغذی کارروائی مکمل کی جارہی ہے گرین ریور بیلٹ کی تعمیر سے گلگت کے تزائن و آرائش اور ماحول کے تحفظ کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔ سیاحوں کو مزید سہولیات فراہم کرنے کیلئے عطاء آباد جھیل میں واٹر بورٹس متعارف کرائیں جائیں گے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے متعلقہ آفیسران کو ہدایت کی ہے کہ جن علاقوں میں تعمیرات پر دفعہ144کے تحت پابندی عائد ہے جس پابندی پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved