وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے عوامی مسائل حل کرنے کیلئے بڑا اعلان کر دیا
  17  فروری‬‮  2017     |     گلگت بلتستان

گلگت (اوصاف نیوز)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن اجتماعی، عوامی اور علاقائی مسائل حل کرنے کیلئے براہ راست عوام کے ساتھ بہت جلد بذریعہ ٹیلی فون ، فیس بک، واٹس اپ اور ٹیوٹر پر مخاطب ہوں گے جس میں عوام وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن سے براہ راست اپنے شہر، گائوں اور قصبے کے اجتماعی ترقیاتی، علاقائی اور انتظامی مسائل پر بات کرسکیں گے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کا براہ راست بذریعہ ٹیلی فون اور سوشل میڈیا کے ذریعے عوام سے رابطے کا مقصد عوامی مسائل کو سننا اور ان کے حل کیلئے بھروقت احکامات صادر کرنا ہے۔ گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے مثبت تجاویز کی بھی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائے گی اس حوالے سے بہت جلد ٹیلی فون نمبرز، واٹس اپ نمبرز، فیس بک آئی ڈیز اور اوقات کار کے بارے میں عوام کو بذریعہ ذرائع ابلاغ مطلع کیا جائے گا۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 
رپورٹر   :  


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں



     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved