متاثرین دیامر ڈیم کی بحالی، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے اقدام نے سب کو حیران کر دیا
  17  فروری‬‮  2017     |     گلگت بلتستان
گلگت (اوصاف نیوز)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے گلگت بلتستان رولر سپورٹ پروگرام کی کارکردگی کے حوالے سے دیئے جانے والے بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرین دیامر ڈیم کی بحالی اور آباد کاری کے کاموں کو جی بی آر ایس پی کے تحت کئے جائیں گے ۔ بہت جلد متاثرین دیامر بھاشہ ڈیم کی آباد کاری اور بحالی کے کاموں کے حوا لے سے صوبائی حکومت اور واپڈا کے مابین باقاعدہ معاہدے پر دستخط کئے جائیں گے جس کے تحت واپڈا صوبائی حکومت کو متاثرین کی بحالی اور آبادکاری کیلئے ابتدائی رقم فراہم کرے گی جس کے بعد جی بی آر ایس پی کے ذریعے متاثرین کی بحالی اور آباد کاری کے کام کئے جائیں گے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ دیامر بھاشہ ڈیم کے متاثرین کی بحالی اور آبادکاری کے مراحلے کا جلد از جلد آغاز کیاجائے جس کیلئے واپڈا کے متعلقہ آفیسران سے رابطہ کیا جائے گا۔ ٹائون پلاننگ اور ویسٹ مینجمنٹ کے حوالے سے بھی خصوصی منصوبہ متاثرین کی آبادکاری کے منصوبے میں شامل کیا جائے۔ آبادکاری اور بحالی کے تمام کاموں میں دیامر کے عوامی نمائندوں کو اعتماد میں لیا جائے گا تاکہ بحالی کے کاموں کی بروقت تکمیل اور متاثرین کو بھرپور سہولیات فراہم کئے جاسکے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے متعلقہ آفیسران کو ہدایت کی ہے کہ گلگت بلتستاان رولر سپورٹ پروگرام کا انڈومنٹ فنڈ قائم کیا گیا ہے اس ادارے کو مزید فعال اور بہتر نتائج یقینی بنانے کیلئے چیف ایگزیکٹیو سمیت تمام درکار آسامیوں کو مشتہر کرکے میرٹ پر اہل افراد کی تعیناتی عمل میں لائی جائے۔ اس سے قبل صوبائی سیکریٹری مالیات نے جی بی آر ایس پی کی کارکردگی کے حوا لے سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن کو تفصیلی بریفنگ دی۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
 
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved