ہر پاکستانی سی پیک کیلئے ۔۔۔! آرمی چیف نے دبنگ اعلان کر دیا
  20  مارچ‬‮  2017     |     اہم خبریں

اسلام آباد (روز نامہ اوصاف ) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ ہر پاکستانی پاک چین اقتصادی راہداری کا محافظ ہے،معاشی خوشحالی دہشت گردی کے خلاف بہترین ہتھیار ہے۔تفصیلات کے مطا بق بیجنگ میں پاکستانی سفیر مسعود خالد کے ساتھ پریس کانفرنس کے دوران میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ سی پیک کی سیکورٹی کے لیے پاک فوج نے15 ہزار جوانوں پر مشتمل خصوصی ڈویژن بنایا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاک بحریہ نے بھی خصوصی ٹاسک فورس گوادر میں تعینات کی ہے، صوبے بھی اس سلسلے میں اپنے اپنے انتظامات کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک پا کستان اور چائنہ کے لیے ترقی کی ضمانت ہے ۔پاکستانی سفیر مسعود خالد نے کہا کہ 19 ہزار چینی باشندے پاکستان میں مختلف منصوبوں پر کام کررہے ہیں ،جن کی حفاظت کا حکومت نے بندوبست کیا ہوا ہے۔


اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
100%
ٹھیک ہے
 
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
 


 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






  قائد اعظم محمد علی جناح  
  اسکندر مرزا  
  لیاقت علی خان  
  ایوب خان  
آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved