بریکنگ نیوز ایک اور طیارہ گر کر تباہ ۔۔طیارے میں 44افراد سوار تھے
  20  مارچ‬‮  2017     |     دنیا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )جنوبی سوڈان کے ایئرپورٹ ’واؤ‘پرساوتھ سپریم ایئرلائنز کا طیارہ گر کر تباہ ہو گیاہے جس کے باعث طیارے کے ملبے میں کئی افراد کو زندہ نکال لیا گیاہے اور ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے جبکہ ہلاکتوں کا بھی خدشہ ظاہر کیا جارہاہے۔تفصیلات کے مطابق خبر ایجنسی کا کہناہے کہ جنوبی سوڈان کے واؤ ایئرپورٹ پر طیارہ لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوا ، جس میں 44افراد سوار تھے اور ذرائع کا کہناہے کہ کئی افراد کو زخمی حالت میں طیارے کے ملبے سے نکال لیا گیاہے جبکہ متعدد افراد کے ہلاک ہونے کا بھی خدشہ ہے ۔،طیارہ کے گرتے ہی کئی ٹکرے ہو گئے اور آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث مسافروں کے بچنے کی امیدیں بہت کم نظر آ رہی تھیں لیکن کچھ افراد کو زندہ نکالے جانے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔انتظامیہ کی جانب سے امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔ساوتھ سپریم ایئرلائنز نے ستمبر 2013میں اپنے آپریشن کا آغاز کیا تھا۔یہ بات تو واضح ہے کہ گر کر تباہ ہونے والے طیارے نے جوبا ایئرپورٹ سے اڑان بھری تھی جو کہ ملک کا دارلحکومت ہے ۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
17%
ٹھیک ہے
58%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
25%



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں





  اوصاف سپیشل

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved