سپریم کورٹ نے پورے ملک کو حیران کردینے والے کیس کی سماعت ملتوی کردی ‘نئی تاریخ کا اعلان
  20  اپریل‬‮  2017     |     اہم خبریں
اسلام آباد ( ویب ڈیسک) مشال خان قتل کے معاملے میں جوڈیشل کمیشن بنانے کی ضرورت کیوں محسوس ہوئی؟؟ سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے وضاحت طلب کرلی۔ پشاور ہائیکورٹ کو کمیشن بنانے سے روک بھی دیا۔ چیف جسٹس کہتے ہیں مقدمے میں مکمل انصاف ہوگا۔ تحقیقاتی ٹیم میں فوج۔ آئی ایس آئی کا نمائندہ ہوناچاہئے۔سوشل میڈیا پر مشال خان قتل کیس کے حوالے سے ملزمان کے اقبالی بیان گردش کررہے ہیں۔ جو مواد چل رہا ہے اس کے نتائج دیکھیں گے۔ ملک میں بدقسمت واقعہ رونماءہوا۔ عوام کو حقائق کا علم ہونا چاہئے۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ تحقیقات پر اثر انداز نہیں ہونا چاہئے۔ تحقیقاتی اداروں پر مکمل اعتماد ہے۔ نتائج چاہئیں، تحقیقات کی نگرانی خود کرینگے۔جوڈیشل کمیشن کے ٹی او آرز کیا ہیں یہ بتایا جائے۔ آئی جی خیبرپختونخوا نے رپورٹ مکمل کرنے کےلئے مزید مہلت مانگ لی۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ 80 فیصد تحقیقات مکمل کر لی گئی ہیں۔ جلد از جلد تحقیقات مکمل کرکے چالان پیش کریں گے۔ سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگومیں آئی جی کا کہنا تھا کہ شفاف تحقیقات ہونگی۔ عدالت نے خیبرپختونخوا پولیس کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی خیبرپختونخوا کو آئندہ سماعت پر حاضری سے استثنیٰ دیدیا۔سپریم کورٹ نےمثال قتل کیس کی سماعت 27اپریل تک ملتوی کردی ۔

اس خبر کے بارے میں اپنی رائے دیجئے
پسند آئی
48%
ٹھیک ہے
11%
کوئی رائے نہیں
 
پسند ںہیں آئی
41%



 سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں






آج کا مکمل اخبار پڑھیں

کار ٹونز

اہم خبریں

کالم /بلاگ


     
     
تمام اشاعت کے جملہ حقوق بحق ادارہ روزنامہ اوصاف محفوظ ہیں۔
Copyright © 2016 Daily Ausaf. All Rights Reserved